021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
پیدائش میں وقفہ کی دواؤں کا حکم
55496جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

ایک شخص کی بیوی بہت کمزور ہے بچہ پیدا ہونے کے بعد کمزوری اور بڑھ جاتی ہے، فی الحال ان کے پانچ بچے ہیں، اگر وہ وقفہ کےلئے ﴿Condom﴾استعمال کرنا چاہے تو اس صورت میں یہ جائز ہے یا نہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

عذر کی صورت میں بچوں کی پیدائش میں وقفہ رکھنے کے لئے کوئی بھی مناسب دواء استعمال کرنا جائز ہے،بس اس کاخیال رکھا جائے کہ وہ دواء صحت کے لئے مضر نہ ہو۔البتہ اس دور میں بہت سے لوگ بچوں کی پرورش کو معاشی بوجھ سمجھتے ہوئے مانع حمل دوائیاں استعمال کرتے ہیں تو یہ خیا ل غلط ہے ،اس خیال سےمانع حمل دواؤں کا استعمال درست نہیں ۔
حوالہ جات
صحيح مسلم للنيسابوري (4/ 160) حدثنا أبو بكر بن أبى شيبة وإسحاق بن إبراهيم قال إسحاق أخبرنا وقال أبو بكر حدثنا سفيان عن عمرو عن عطاء عن جابر قال كنا نعزل والقرآن ينزل. زاد إسحاق قال سفيان لو كان شيئا ينهى عنه لنهانا عنه القرآن. {وَلَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُمْ خَشْيَةَ إِمْلَاقٍ نَحْنُ نَرْزُقُهُمْ وَإِيَّاكُمْ إِنَّ قَتْلَهُمْ كَانَ خِطْئًا كَبِيرًا (31) وَلَا تَقْرَبُوا الزِّنَا إِنَّهُ كَانَ فَاحِشَةً وَسَاءَ سَبِيلًا (32)} [الإسراء: 31، 32]
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احسان اللہ شائق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / فیصل احمد صاحب