فتوی کیا ہے

فتویٰ ،شرعی رہنمائی حاصل کرنے والےکسی فرد کوشریعت [اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ] کا حکم بتانے کا نام ہے ، اس طرح کی شرعی رہنمائی فراہم کرنے والے کو عرف عا م میں مفتی کے نام سے جانا جاتاہے ، مفتی کسی بھی پیش آمدہ صورت حال سے متعلق اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی نیابت میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا منشأ بیان کرنے کی کوشش کرتاہے ، لہذا اس نیابت اور ترجمانی کی عظمت کی بناء پر مفتی پربہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ، اس ذمہ داری سے عہدہ برآ ہونے کے لئےمفتی کو اکتسابی صلاحیتوں کے علاوہ ، تقوی اور للہیت کی بھی اشد ضرورت ہوتی ہے ، ورنہ یہ قوی اندیشہ رہتاہے کہ [خدانخواستہ ]وہ اپنی اور دوسروں کی گمراہی کاذریعہ بن جائے۔

Leave a Comment