021-36880325,0321-2560445

5

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کسی پر تہمت لگانے کا حکم
..القرآنالفاتحہ

سوال

کیا فرماتے ہین علمائے کرام اور مفتیان عظام اس مسئلے کی وضاحت میں کہ ایک شخص مسمّی عبد الواحد خان ولد محمد امین خان اور اس کی بیوی ’’ ز‘‘ (ساکنہ میتگلی محلہ نلّہ ،،،) نے مجھ پر جھوٹے الزامات اور تہمت لگائی اور مجھے گاؤں میں بدنام کیا، مذکورہ بالا اشخاص نے سر عام تہمت لگائی اور گالیاں بکیں ہیں ،جو تہمت لگائی اور جو گالیاں بکی ہیں وہ درج ذیل ہیں : 1:۔یہ کہ تم نے میری بیٹی کے ساتھ دست اندازی کی اور اس کے کپڑے چھری مار کر پھاڑ دیئے اور اسے برہنہ (ننگا) کرنے کی کوشش کی ۔ 2:۔ داڑھ (داڑھی کا غلط نام )رکھ کر ممبر پر بیٹھے ہو اور مسئلے کرتے ہواور وعظ کرتے ہو اور گھر میں عورتوں کے دست اندازی کرتے ہو ۔اور چھریاں مارتے ہو ۔آپ کیسے مولوی اور قاری ہو ۔اب مجھے لوگوں میں جھوٹ موٹ بدنام کیا گیا ہے اور گا ؤں میں عورتوں اور مردوں نے پوچھنا شروع کر دیا ہے ، کہ آپ نے یہ کام کیوں کیا ہے؟ ان واقعات کے بعد ایک نجی مجلس ہوئی جس مین لڑکی کا باپ (جس سے دست اندازی کی مجھ پر تہمت ہے ) اور قریبی رشتہ دار بھی شریک ہوئے اور کچھ لو گ دیگر لو گ منصف کی حیثیت سے بھی موجود تھے ان لو گوں نے مجلس میں لڑکی کے باپ (عبد الواحد خان)سے اس تہمت کے ثبوت مانگے تو مسمّی عبدالواحد خان کو ئی ثبوت پیش نہ کر سکا ۔حتّٰی کہ لڑکی نے خود مجلس میں آکر اس بات کی نفی (انکار )کر دی کہ میں نے اس کے ساتھ دست اندازی کی ہو یا چھری مار کر اس کے کپڑے پھاڑ دیئے ہوں ،لڑکی نے تو ان تمام باتوں کا انکار کر دیا ہے ۔مجلس میں دو ایسے عاقل بالغ اشخاص بھی موجود تھے جنھوں نے اس بات کی گواہی دی کہ انہوں نے ہمارے سامنے یہ تمام باتیں جن میں جھوٹی تہمت اور گالی گلوچ شامل ہیں کی تھیں ۔سائل ایک امام مسجد ہے اور مدرسہ میں استاد بھی ہے ،سائل کو جھوٹی تہمت لگا کر بدنام کیا گیا ہے ۔

o

مندرجہ بالا حقائق کی روشنی میں درج ذیل باتوں کی وضاحت قرآن وحدیث اور فقہ کی روشنی میں فرمائیں 1:۔جن افراد نے جھوٹی تہمت لگا کر ایک امام مسجد کو عوام میں بدنام کیا قرآن وحدیث اور فقہ میں ان کے بارےمیں کیا حکم ہے ؟ 2:۔ اہل محلہ کو ان کے ساتھ کیسا سلوک کرنا چاہیے ؟ 3:۔ کیا ان افراد کے لئے قرآن وحدیث میں کو ئی سزا دینے یا تعزیر لگانے کا کو ئی حکم موجود ہے ؟اگر ہے تو کیا حکم ہے اس کی وضاحت فرمائیں ۔

حوالہ جات

-
..

n

مجیب

احسان اللہ شائق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / فیصل احمد صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔