021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
دوشوہروں کی اولاد میں تقسیم میراث
56931میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

ایک خاتون جنہوں نے یکے بعد دیگرے دوشادیا ں کیں پہلے خاوند سے ان کے دولڑکے ہوئے ،پھر خاوند کا انتقال ہوگیا ،اس کےبعد انہوں نے دوسری شادی کی جس سے ان کے ہاں ایک لڑکا اور دولڑکیوں کی ولادت ہوئی اور پھر ان خاتون کا انتقال ہوگیا شوہر کی زندگی میں تو اب سوال یہ ہے کہ دونوں شوہروں کی اولاد میں اس خاتون کی میراث کس طرح تقسیم ہوگی ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مرحومہ کے انتقال کے وقت منقولہ غیر منقولہ جائداد سونے چاندی ،زیورات اور چھوٹا بڑا جوبھی سامان ان کی ملک میں تھا سب مرحومہ کا ترکہ ہے ،اگر مرحومہ کےذمہ کسی کا قرض ہو تو وہ پہلےادا کردیاجائے ،اسکے بعد اگر مرحومہ نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو تہائی مال کی حد تک اس کو نافذ کیا جائے ،اس کے بعدترکہ کی تقسیم اسطرح ہوگی شوہر کا حصہ = % 25 دونوں لڑکیوں میں سے ہر ایک کاحصہ = % 375. 9 تینوں لڑکوں میں سے ہر ایک حصہ = % 75. 18
حوالہ جات
......
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احسان اللہ شائق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / فیصل احمد صاحب