021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
عمرہ کی ایک اسکیم میں جمع کردہ رقم کاحکم
57841خرید و فروخت کے احکامقرض اور دین سے متعلق مسائل

سوال

جامعہ کے ملازمین کی ایک سوچ جوکہ عمرے کے متعلق ہے،جس کاطریقہ کارکچھ اس طرح سے بنایاگیاہےکہ تمام خواہش مندممبران ایک طے شدہ رقم ہرماہ جمع کرائینگےاورپھرہرماہ بذریعہ قرعہ اندازی ایک ممبرکانام نکال کےاس کوعمرےکی سعادت حاصل کرنے کے لئے روانہ کیاجائےگا،اس کے لئے ہرماہ تمام ممبران کو500روپے دینالازم ہے۔ پوچھنایہ ہے کہ اگرکوئی ایک ممبرادارہ چھوڑکرجارہاہےیاخدانخواستہ کسی کاانتقال ہوجائے یااپنی جمع شدہ رقم کامطالبہ کرےتوشریعت کی روشنی میں اس مسئلے کاکیاحل ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اس رقم کی حیثیت قرض کی ہے،لہذااگرکوئی ممبرادارہ چھوڑکرجارہاہے یادرمیان میں اپنی جمع کردہ رقم کامطالبہ کرتاہے تواس کی جمع کردہ رقم کالوٹانالازم ہے،اگرکوئی ممبروفات پائے جائے تواس کی جمع کردہ رقم اس کے ورثہ کودینالازم ہے۔اگراس طرح رقم واپس کی جاتی ہے توتب ہی یہ اسکیم جائزہے ،ورنہ یہ طریقہ کارجائزنہیں ہوگا۔
حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔۔۔
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب