021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
تنخواہ کے ساتھ کمیشن لینے کاحکم/ٹریول ایجنسیوں کے ورکرزکاتنخواہ کے ساتھ ساتھ کمیشن لینے کا حکم
57814خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

جتنی ٹریول ایجنسیاں ہیں اس میں ورکرز کو تنخواہ کے علاوہ ایک مخصوص منافع میں کمیشن دیا جاتا ہے اور نقصان کی صورت میں ورکر سے نقصان کی رقم وصول کی جاتی ہے، طریقہ یہ ہے کہ گاہک سے ریٹ فیکس کرنے کے بعد ورکر کوشش کرتا ہے کہ آسان سے آسان ٹکٹ پکڑ لے، مثلا: گاہک کو ایک ٹکٹ بیس ہزار روپے میں دیا گیا ہے تو وہ کوشش کرتاہے کہ اٹھارہ ہزار یا انیس ہزار میں پکڑلے تاکہ اس کی کمیشن ہزار روپے میں پچیس فیصد (250) روپے حاصل کرلے۔ لیکن بعض اوقات یہ ٹکٹ بیس ہزار سے اکیس ہزار یا بائیس ہزار تک مہنگا ہوجاتا ہے جس میں مالک کو نقصان ہوجاتا ہے کیا اس نقصان میں ورکر شریک ہوتا ہے یا نہیں؟ اگر ورکر نے نفع نہیں کمایا تو اس کے لئے صرف اپنی تنخواہ ہے کمیشن نہیں کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورتِ مسئولہ میں ورکر کی حیثیت " اجیر خاص" کی ہے ، اور مقررکردہ تنخواہ اس کی اجرت ہے، اس کے علاوہ نفع کی صورت میں دیا جانے والا کمیشن بھی اجرت ہی کا حصہ ہے اور اس کو نفع کے ساتھ مشروط کرنا جائز ہے، لہذا یہ شرط لگانا کہ اگر ورکر نے نفع نہیں کمایا تو اس کو صرف تنخواہ ملے گی کمیشن نہیں ملے گا ، جائز ہے ، البتہ نقصان کی صورت میں ورکر سےہر حال میں نقصان وصول کرنے کی شرط لگانا جائز نہیں ہے، اگر ورکر کی غفلت اور کوتاہی کی وجہ سے نقصان ہوا ہے مثلاً: جس تاریخ کو اس نے ۱۵ ہزار میں گاہک کوٹکٹ بیچا اسی تاریخ کو اس جیسے ٹکٹ کا ریٹ ۱۵ ہزار سے اوپر چل رہا تھا تو اس صورت میں وہ ضامن ہوگا کیونکہ اس صورت میں ورکر کی غفلت پائی جارہی ہے، لیکن اگر اسی تاریخ کو اس جیسے ٹکٹ کا ریٹ ۱۵ ہزار یا اس سے کم چل رہا تھا تو ایسی صورت میں ورکر ضامن نہیں ہوگا۔
حوالہ جات
"(قوله: وإنقالإنخطتهاليومفبدرهم،وإنخطتهغدافبنصفدرهمفإنخاطهاليومفلهدرهم،وإنخاطهغدافلهأجرةمثلهعندأبيحنيفةلايتجاوزبهالمسمىوهونصفدرهم) .وفيالجامعالصغيرلاينقصمننصفدرهمولايزادعلىدرهم.وقالأبويوسفومحمدالشرطانجميعاجائزان.وقالزفركلاهمافاسدان،وإنخاطهفياليومالثالثلايجاوزبهنصفدرهمعندأبيحنيفةوهوالصحيح. وقالأبويوسفومحمدلهأجرةمثلهلايجاوزبهدرهما،وإنقالإنخطتهاليومفلكدرهم،وإنخطتهغدافلاشيءلكقالمحمدإنخاطهاليومفلهدرهم،وإنخاطهفياليومالثانيفلهأجرةمثلهلايزادعلىدرهم." (الجوهرةالنيرةعلىمختصرالقدوري،1/ 268،: المکتبۃ الشاملۃ)
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

فیصل احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب