پہلی بیوی کی اولادمیں سے ایک بیٹا اورایک بیٹی جووالدکی وفات کے بعدفوت ہوگئے ہیں وہ والد کی میراث میں حصہ دارہوں گے یانہیں؟نیزیہ بھی بتائیں کہ فوت شدہ بیٹااوربیٹی کاآگے وارث کون ہوگا؟یہ دونوں شادی شدہ تھے،لیکن بیٹے نے بیوی کوزندگی میں طلاق دے دی اوربیٹی کاخاونداس کی زندگی میں ہی فوت ہوگیا اوران کی اولاد بھی نہیں ۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگرکوئی وارث مورث کے انتقال کے بعدفوت ہوجائے توشرعی طورپراس کابھی مورث کے ترکہ میں حصہ بنتاہے ، لہذا جس بیٹے اوربیٹی کاانتقال والد کی وفات کے بعدہواہے تقسیم ترکہ کے وقت ان کاحصہ بھی الگ کیاجائےگاجوان کے ترکہ میں شامل کرکےآگے ان کے ورثہ میں تقسیم ہوگا۔
موجودہ صورت میں بیٹے اوربیٹی کےشرعی وارث بھائی اوروالدہ ہیں،جن کے ترکہ کی تقسیم کی صورت یہ ہے کہ بیٹے اوربیٹی کے کل ترکہ کے سوحصے کرکے33.333فیصد والدہ کااورباقی 66.666 فیصدحصے کاحق داربھائی ہے۔