کیاکوئی بھائی بہنوں کوانفرادی طورپروراثت کاحصہ دے سکتاہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
شرعاسب بھائیوں پرلازم ہے کہ بہنوں کوان کاحصہ میراث دیں،بہنوں کومیراث سے محروم کرنابہت بڑاگناہ ہے،قرآن وحدیث میں اس پر سخت وعیدیں آئی ہیں،اگرسب بھائی نہ دے سکیں اورکوئی ایک بھائی انفرادی طورپربہنوں کوان کاحصہ دے سکتاہوتودیناضروری ہے،اگرکسی نے بھی نہ دیاتوسب بھائی گناہگارہوں گےاوراگرگنجائش ہوتوان کوان کے حصہ سے زیادہ بھی دیناچاہئے،اس سے وہ خوش بھی ہوجائیں گی،اوربھائی کوصلہ رحمی کرنے کاثواب بھی مل جائے گا۔