عبداللہ ان گھروں میں جہاں پراس نے طلاق کومعلق کیاہے کس جگہ تک جاسکتاہے،جس سے بنت حواکوطلاق نہ ہو،اگراردگرد کی زمین میں بھی جائے کیاتب بھی طلا ق واقع ہوجائے گی؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
عبداللہ نے والدہ سے جھگڑے کے دوران طلاق کومعلق کرنے کےلئے یہ الفاظ استعمال کئے ہیں:”اگرمیں اس گھرمیں آیاتواس کوطلاق ہے “ اور چچےسےجھگڑے کے دوران یہ الفاظ استعمال کئےہیں: ”میں اگرپھریہاں پرآیاتومیری بیگم مجھ پرطلاق ہے “دونوں صورتوں میں والداورچچے کےمذکورہ مکان (جہاں جھگڑاہوا) میں جانے سے بیوی پرطلاق واقع ہوگی ،اگرآس پاس کی جگہ پرجاتاہے توطلاق واقع نہیں ہوگی۔