021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
غیرسرکاری کمیٹیوں کی شرعی حیثیت
59022حکومت امارت اور سیاستدارالاسلام اور دار الحرب اور ذمی کے احکام و مسائل

سوال

مرکزی کمیٹی ہلال کمیٹی ہوتے ہوئےلوکل کمیٹی گواہوں کی شہادت پرازخودرمضان اورشوال کے چاندکااعلان کرنے کی مجازہے یانہیں ؟اگرکہیں چاندنظرآجائے اورمرکزی ہلال کمیٹی شہادتیں قبول نہ کرے توکیالوکل کمیٹی کے اعلان پرعمل کیاجاسکتاہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کوولایت عامہ حاصل ہے،اس لئے اس کافیصلہ پورے ملک کے لئےحجت ہے،جبکہ غیرسرکاری کمیٹیوں کے پاس ولایت نہیں ،اس لئے ان کمیٹیوں کافیصلہ بھی عام لوگوں کے حق میں حجت نہیں ،لہذامرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کے ہوتے ہوئے غیرسرکاری کمیٹیاں ازخودرمضان وغیرہ کے چاندکے اعلان کرنے کی مجازنہیں اوراگریہ کمیٹیاں مرکزی رؤیت کمیٹی کے فیصلہ کے خلاف اعلان کریں تولوگوں کے لئے ان کے فیصلہ پرعمل کرناشرعاجائزنہیں ۔البتہ جس شخص نے خودچانددیکھاہے تورمضان میں روزہ رکھنااس پرلازم ہے،جبکہ شوال کے چاندمیں خوددیکھنے کے باوجودعیدنہیں کرسکتا۔
حوالہ جات
.......
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب