ان چیزوں کا بیان جن میں زکوة لازم ہوتی ہے اور جن میں نہیں ہوتی
سوال
سونے میں سنارکی مزدوری ،پالش اورسونےمیں لگےموتی کوسونےکی قیمت لگاتے وقت الگ کیاجائے گایاان سمیت زکوة دینی ہوگی ،اگرالگ کیاجائے گاتوخالص سونے کاوزن کس طرح معلوم ہوگا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
سونے کے زیورات میں لگے موتی ،نگینے اورمزدوری وغیرہ کی قیمت کوزکوة کے حساب کرتے وقت شامل نہیں کیاجائے گا،البتہ سونےکے زیوربناتے وقت جومعمولی سے ملاوٹ اوراس کی پالش وغیرہ کی جاتی ہے وہ زکوة کے حساب کے وقت شامل ہوگی اورمجموعی زیورکی قیمت لگائی جائے گی ۔
حوالہ جات
رد المحتار (ج 7 / ص 75):
"( وغالب الفضة والذهب فضة وذهب وما غلب غشه ) منهما ( يقوم ) كالعروض."
الجوهرة النيرة شرح مختصر القدوري (ج 1 / ص 388):
"وأما اليواقيت واللآلئ والجواهر فلا زكاة فيها وإن كانت حليا إلا أن تكون للتجارة."