دیہات میں بھینس کے بچے کی کھال بہت مہنگی فروخت ہوتی ہے۔اب بسا اوقات بھینس کے کئی بچے ذبح کر دیے جاتے ہیں تاکہ اس کی کھال فروخت کی جائے۔کیا اس طرح بلا وجہ بھینس کے بچوں کو ذبح کرنا صحیح ہے یا نہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
بھینس چونکہ ایساجانور ہے جس کا گوشت کھایا جاتا ہے اس لیےمحض کھال کے لیے اس کےبچےکو ذبح کر کے اس کی کھال فروخت کرنا جائزتو ہے لیکن مناسب نہیں۔
حوالہ جات
قال شمس الائمۃ السرخسی رحمہ اللہ تعالی:ذبحالحيوانلغرضصحيححلالكمالوذبحماليسبمأكوللمقصودالجلد
(المبسوطللسرخسي:12/ 7)