021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
LEOکمپنی کے تحت ملنے والے مختلف بونسوں کا حکم
60481خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ حضرات مفتیانِ کرام سے ایک مسئلہ کا جواب مطلوب تھا۔ صورت مسئلہ یہ ہے کہ میں ایک انگلینڈ (UK) کی کمپنی ، جس کا نام (LEO ) ہے، میں کام کرتا ہوں۔ اس کمپنی کی کچھ مصنوعات ہیں،جنہیں خرید کر اور پھر آگے مشہوری کرنے پر کمپنی اپنے مارکیٹنگ بجٹ میں سے ہمیں بونس بھی دیتی ہے۔ کمپنی کی مصنوعات مندرجہ ذیل ہیں: (1) E-learning : یہ آن لائن کورس ہوتے ہیں۔ (2) E-woring: اس کے ذریعے ہم آن لائن پڑھ بھی سکتےہیں اور پڑھابھی سکتے ہیں۔ (3) Liveseminar: یہ دماغی صلاحیتو ں کو اُبھارنیں کی مختلف ٹریننگ ہوتی ہیں ،جو کسی 5سٹار ہوٹل میں منعقد ہوتی ہے ۔جس میں کھانا ،پینا اور ٹریننگ ہوتی ہے ۔پاکستان میں اس کے بہت سے ماہر اساتذہ موجود ہیں ،جن کی مختلف ٹریننگ کے مختلف rate ہوتے ہیں ۔ (4) mobile phone :کمپنی کا ذاتی Lphone 4 بھی ہے۔ (5) 5۔LTAB : کمپنی کا ذاتی LTAB بھی ہے۔ (6) 6۔ 4SB :کمپنی کا ذاتی 4SB بھی ہے۔ (7) 7۔ GAMES : کمپنی کا ذاتی GAMES بھی ہے۔ ان چیزوں کی خریداری کے لئے کمپنی کے تین packages ہیں : (1) 21750 روپے :اس کے اندر ایک live seminar +80Leo coin +E learning کے کورسز ہوتے ہیں ۔ان کی تفصیل یہ ہے کہ: 1. live seminar یہ کمپنی کی طرف سے ایک دن کی 5 سٹار ہوٹل میں ٹریننگ ہوتی ہے ۔جس مین کھانا پینا بھی کمپنی کی طرف سے ہوتا ہے اور آخر میں ایک سرٹیفکیٹ بھی دیا جاتا ہے ،جو تعلیمی اسناد میں کام آ سکتا ہے ۔ 2.E learning کے 500 سے زیادہ کورس ہمارے آن لائن اکاؤنٹ میں آتے ہیں ،جن کی قیمت ویسے تو بہت زیادہ ہے،لیکن یہ کمپنی ایک مہینے کے لئے کورسز فری دیتی ہے ،یعنی مہینے میں ہم جتنے کورسز مکمل کریں گے کمپنی ہمیں تعلیمی سند کے طور پر آن لائن اس کا سرٹیفکیٹ دے گی۔ وہ ہماری محنت تک ہے ہم جتنے کورس کر سکیں۔ایک مہینے بعد یہ expire ہو جاتے ہیں ۔اس کے بعد ہر کورس کی الگ الگ فیس دینی پڑتی ہے ،اگر کوئی کرنا چاہے تو۔ 3.تیسری چیز کمپنی80 leo coin ہے۔ یہ کمپنی کی اپنی digital currency ہے ۔اس کے لیے 90 دن کی شرط ہوتی ہے ، کیونکہ یہ software کے ذریعے mine ہوتے ہیں ،اس لیے ان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہونے میں وقت لگتا ہے۔اس لیے ان 80 coin کو ہم 90 دن کے بعد one time transection کے ذریعے مختلفexchange پر بیچ بھی سکتے ہیں ۔جو پھر بک کر poundکی شکل میں ہمارے اکاؤنٹ میں آ جاتے ہیں۔جسے ہم Master cardکے ذریعے نکال بھی سکتے ہیں کسی بھی بینک سے ،یہ انہی سکوں کی قیمت کے برابر ہم کمپنی سے کوئی اور چیز بھی خرید سکتے ہیں ۔ 2۔ دوسرا package کمپنی کا 87000 کاہے ا س کے اندر ہمیں seminar +320Leo coin +E learnin500 course 4live 3۔ تیسرا package کمپنی کا 217500 کا ہے ۔اس کے اندر ہمیں seminar +E learnin500 course+20Leo coin 4live ان تینوں چیزوں کی تفصیل اوپر لکھ چکا ہوں خالی ان packages میں مقدار بدل جاتی ہے ۔ ان مصنوعات کو خریدنے کا طریقہ کا ر یہ ہے کہ اس کے لئے ہمیں آن لائن(account) بنا نا پڑتا ہےجس کے لئے ہمیں چار چیزیں درکار ہوتی ہیں ۔ 1۔(Bijli bill) 2۔(Mobile Number)3۔(Email Address) 4۔(ID Card) کمپنی کا مین آفس دبئی کے اندر ہے۔ یہ چار چیزیں وہاں سے verify ہوتی ہیں ،جس کے بعد ہمارا آن لائن اکاؤنٹ بن جاتا ہے ،جس میں یہ مصنوعات منتقل ہو جاتی ہیں ۔اس اکاؤنٹ کے لئے ہمیں User Nameاور password مل جاتا ہےجو کمپنی کی ویب سائٹ www.lernearnown.com پر Back office میں کھل جاتا ہے ۔ یہ مصنوعات جو میں کسی بھی packageسے خریدوں یہ میری ملکیت ہیں ۔اگر میں آگے مشہوری نہ بھی کروں تو نقصان نہیں ہوتا ۔لیکن اگر یہ مصنوعات خریدنے کے بعد میں آگے مشہوری کروں تو کمپنی اپنےmarketing budgets میں سے ہمیں bonus دیتی ہے جو 4شکلوں میں ہوتا ہے ،جس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے : 1.(Direct Bonus): جب میں کسی بھی بندے کو براہ راست کمپنی کی مصنوعات خریدنے کے لیے تیار کرتا ہوں اور وہ مثلا 21750 روپے کی خریدتا ہے، تو اس کا 10 فیصد کمپنی مجھے نفع دیتی ہے ،جس کی عملی صورت یہ ہو گی مثلا میں نے زاہد کو تیار کیا تو اس کے آنے پر کمپنی 1800 روپے مجھے دے گی ،مثلا: بونس 1800 DIRECT 2۔ ((network bonus :یہ بونس اس صورت میں ملتا ہے،جب میری دونوں اطراف برابر ہوں،یعنی زاہد میری بائیں طر ف آیا جیسے ہی ایک اور آدمی علی تیار ہوا ،اس کو میں نے دائیں طرف لگایا جسک ا مجھے 1800 روپے Direct Bonusتو ملے گا, اس کے ساتھ ساتھ دونوں اطراف کے مکمل ہونے پر مجھے درمیان کا bonus network بھی ملے گا ، مثلا: .! 1800 direct bonus 1800 direct bonus Network bonus1800 3۔(matching bonus): یہ بونس اس صورت میں ملتا ہے ،جب میرے براہ راست دونوں جانب 4۔4 بندے 87000 ہزار والے ہوجائں ، یعنی یہ بندے 87000 کی مصنوعات کمپنی سے خریدیں گے تو میرا ایک درجہ قائم ہو گا جسے کمپنی Platiniumکہتی ہے ۔یہ درجہ ملنے کے بعد یہ آنے والے 8بندے اگر جتنی محنت کریں گے اور ان کا ایک ہفتے میں جتنا بونس بنے گا تو ان کے بونس کے 25فیصد کے برابر کمپنی اپنے Marketing Budgetمیں سے مجھے دے گی۔ 4۔(Reverse Matching Bonus): یہ بونس اس صورت میں ملتا ہے ،جب میرے براہ راست دو ایسے بندے ہوں جو 87000 کی مصنوعات خریدیں تو میرا ایک درجہ قائم ہو گا جسے کمپنیSilver کا نام دیتی ہے۔جب یہ درجہ قائم ہو گا تو میرے اوپر کے 7Upline یعنی جس نے مجھے لگایا اور اس کو جس نے لگایا اور اس کو جس نے لگایا ۔اوپر سات درجوں تک جو میرے اوپر سات seniorsہوں گے وہ ایک ہفتے میں جتنا کام کریں گے ان کا جتنا بونس بنے گا, اس بونس کے 5 فیصد کے برابر کمپنی نیچے جتنے اس درجے یعنی Silver والے ہوں گے برابر برابر تقسیم کرے گی ,مثلاً: ہمارے اوپر 7 لوگوں کا ہفتے کا بونس بنا 100 روپے تو اس کا 5 فیصد یعنی 5 روپے ہو گا ۔ہم نیچے 5 لوگ ایسے ہیں جن کا درجہ Silver ہے تو یہ پانچ روپے ہم پانچ لوگوں میں تقسیم ہوں گے اور سب کو ایک ایک روپیہ ملے گا ۔یعنی اوپر والوں کی محنت سے نیچے والوں کو اور نیچے والوں کی محنت سے اوپر والوں کو نفع ہو تا ہے ۔ یہ حاصل ہونے والا نفع بغیر کسی اضافی شرط کے ہمارے اکاؤنٹ میں Pounds کی شکل میں منتقل کر دیا جاتا ہے کیونکہ کمپنیUKکی ہے, جس کو ہمMaster cardکے ذریعے کسی بھیATMسے نکال سکتے ہیں۔ پہلا سوال: حضرات مفتیان کرام سے اس سوال کا جواب کا مطلوب تھا کہ ان ملنے والے چار قسم کے بونس میں سے میری ناقص رائے کے مطابق پہلے دو تو جائز ہو سکتے ہیں کیونکہ کہ یہ میری براہ راست محنت سے ملتے ہیں اس کی بھی رہنمائی فرما دیں کہ آیا کہ یہ 4 قسم کے بونس جائز ہیں یا خالی ایک یا دو قسم کے جائز ہیں، کیونکہ جو بونس ہیں ،ہر ہفتے بعد بدھ والے دن ہمارے اکاؤنٹ میں پوریstatement ہوتی ہے کہ اس کل بونس میں سے کتنا Direct Bonus ہے،کتنا Netwotk Bonusہے، کتنا Matching Bonusہےاور کتنا Reverse Bonusہے ۔کیا یہ بونس کی شکل میں ملنے والی رقم چاروں صورتوں میں جائز ہے اور اگر چاروں صورتوں میں ایک یا دو یا تین صورتیں جائز ہیں تو statementکو دیکھ کر ان جائز والے بونس کو استعمال کر سکتا ہے ؟باقی نا جائز صورت والے بونس کو بغیر ثواب و صدقہ کی نیت سے دے دے۔کیا ایسی صورت ممکن ہو سکتی ہے؟ عین نوازش ہو گی شاہ زیب گل ایبٹ آباد شیخ البانڈی 0313.5650287

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

نیٹ ورک مارکیٹنگ سسٹم کا شرعی حکم اس کی نوعیت اور تفصیلات کے مختلف ہونے سے مختلف ہوجاتاہے۔ذیل میں اس کی مختلف صورتوں اور ان کے احکام کو بیان کیا جارہا ہے: 1۔پہلی صورت یہ ہے کہ مذکورہ کاروبار میں اگر اس بات کی شرط لگادی جائے کہ خریدنے والا مارکیٹنگ کے اس عمل میں شریک ہوگا تو اس صورت میں یہ بیع فاسد ہے۔ 2۔دوسری صورت یہ ہے کہ اگر خریدنے والے کے لیے مارکیٹنگ اس عمل (چین) میں مشروط نہ ہو ، بلکہ خریدار صرف خریدی ہوئی چیز پر اکتفا کرے اور مارکیٹنگ میں شریک نہ ہو تو یہ خریداری جائز ہے، لیکن یہ ضروری ہے کہ اس میں بیع کے جواز کی دیگر شرائط پوری ہوں،ان میں سے ایک شرط یہ ہے کہ مبیع حلال ہو۔ 3۔تیسری صورت یہ کہ مارکیٹنگ کی شرط اگر چہ نہ لگائی جائے ، لیکن مارکیٹنگ کی سہولت ساتھ ملنے کی وجہ سے خریدی ہوئی چیز کو بازاری ریٹ سے زیادہ پر فروخت کیا جائے تو اس صورت میں بھی یہ جائز نہیں ،اس لیے کہ اس میں زیادہ قیمت مارکیٹنگ کی سہولت دینے کی وجہ سے ہے جوکہ شرعا رشوت کے زمرے میں آتا ہے ،دوسری بات یہ ہے کہ اس میں غرر اور قمار بھی ہے ،اس لیےممکن ہے وہ آگے بلاواسطہ اور بالوسطہ ممبر بنا کر بہت زیادہ کمیشن وصول کرلے اور یہ بھی ممکن ہے کہ ممبر نہ بناسکے اور جو مارکیٹ سے زیادہ قیمت ادا کی گئی تھی وہ ضائع ہوجائے۔ 4۔ چوتھی صورت یہ ہے کہ مارکیٹنگ کی شرط نہ لگائی جائے ،اور خریدی ہوئی چیز بھی بازاری ریٹ پر فروخت کی جائے تو اس صورت میں اگر وہ چیز خریدنےکے بعد مارکیٹنگ کا مستقل عقد کرے تووہ شرعا سمسرہ کے حکم میں ہے،جس کا حکم یہ ہے کہ اگر براہ راست ایک شخص کو کمیشن ایجنٹ بن کر فروخت کرتا ہے اس پر کمیشن لیتا ہے تو جائز ہے۔ لیکن اگر یہ چین چلتا رہے تو اس صورت میں کمیشن در کمیشن وصول کرنا لازم آئیگا، جس کی شرعا کوئی نظیر موجود نہیں ،اس لیے شرعا ممنوع ہے۔ ۔ مندرجہ بالا تفصیل کی روشنی میں صورت مسؤلہ میںLEOکمپنی کاروبار شرعی لحاظ سے ناجائز ہے ، اس لیے کہ اس کاروبار میں اشیاء کی خریداری کے ساتھ مارکیٹنگ کی بھی شرط لگائی گئی ہےجوکہ شرعا جائز نہیں ہے،نیز قانونی اور معاشی پہلو سے بھی اس کے مفاسدواضح ہیں۔ سائل کے مطابق جو چار قسم کے بونس کا ذکر کیا گیا ہے وہ دراصل اس مارکیٹنگ کے چار مراحل ہیں، جس میں ابتداء Direct Bonus ملتا ہے، پھر دو مزیدممبر بنانے پر Network bonusملتا ہے ، چار ممبر بنانے پر matching bonus ملتا ہے اور آخر میں Reverse Matching Bonus ملتا ہے۔ان تمام صورتوں میں خریداری کے ساتھ مارکیٹنگ کی شرط لگائی گئی ہے،لہذا یہ صورتیں ناجائز ہیں ،اس لیے جتنی قسم کے بونس لیے ہیں ان کو بغیر نیت ثواب کے صدقہ کریں۔ البتہ پہلی صورت میں جہاں پر صرف Direct Bonus ملتا ہے، اس میں اگر مارکیٹنگ کی شرط نہ لگائی جائے ،اور خریدی ہوئی چیز بھی بازاری ریٹ پر فروخت کی جائے تو اس صورت میں اگر وہ چیز خریدنےکے بعد مارکیٹنگ کا مستقل عقد کرے تووہ شرعا سمسرہ کے حکم میں ہے،جس کا حکم یہ ہے کہ اگر براہ راست ایک شخص کو کمیشن ایجنٹ بن کر فروخت کرتا ہے، اس پر کمیشن لیتا ہے تو جائز ہے، اور اس صورت میں Statement میں Direct Bonus کے علاوہ دیگر تمام بونس کی رقم بغیر نیت ثواب کے صدقہ کریں۔
حوالہ جات
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب