021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قرض کو مضاربت میں راس المال بنانا
60523مضاربت کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

میرا ایک شخص کے ذمہ پانچ لاکھ روپے دین ہے۔وہ مقررہ مدت مکمل ہونے کے باوجود ادا نہیں کر رہا۔میں نے اس سے کہا کہ تمہارے ذمہ جو میرا قرض ہے تم اسے مضاربت میں لگا دو جو نفع ہوگا وہ ہمارے درمیان آدھا آدھا ہوگا۔کیا میرا اس طرح معاملہ کرنا درست ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

عقد مضاربت میں راس المال کا نقد ہونا ضروری ہے،اس لیے عقد مضاربت کی مسؤلہ صورت شرعاً درست نہیں ہے،کیوں کہ اس عقد مضاربت میں مال نقد نہیں بلکہ پہلے سے قرض اور دین ہے۔
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (5/ 647) (شرطها) أمور سبعة (كون رأس المال من الأثمان) كما مر في الشركة وهو معلوم للعاقدين (وكفت فيه الإشارة) والقول في قدره وصفته للمضارب بيمينه، والبينة للمالك.وأما المضاربة بدين فإن على المضارب لم يجز، وإن على ثالث جاز…
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب