اسی روئی رکھنے کی حالت میں کئی دفعہ میں نے امامت بھی کی ہے۔آیا میری امامت درست ہے؟اور میری اقتدا میں پڑھی جانے والی نمازوں کا کیا حکم ہوگا؟
o
جب تک آپ کو قطرہ باہر آنے کا یقین نہیں ہوا تب تک آپ کا وضو باقی رہا اور اِس وضو ء سے امامت بھی درست ہے اور پڑھائی جانے والی نمازیں بھی درست ہیں۔
حوالہ جات
قال العلامۃ الحصکفی رحمہ اللہ: (ولا طاهر بمعذور) هذا (إن قارن الوضوء الحدث أو طرأ عليه) بعده (وصح لو توضأ على الانقطاع وصلى كذلك)، كاقتداء بمفتصد أمن خروج الدم.
(الدر المختار مع رد المحتار:1/ 578)