سوال: زید پہلے گانے گاتاتھا، لیکن اب اس نے توبہ کرلی، اس کے پاس آلات موسیقی ہیں، جس سے اس کی پرانی یادیں وابستہ ہیں۔ وہ چاہتاہے کہ ان آلات موسیقی کو اپنے گھر میں سجا کر رکھے ۔کیا اس فعل کی گنجائش ہوگی؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
آلات موسیقی کو گھر میں رکھنا، گناہ کا باعث ہے، اس لیے زید کے لیے ایسا کرنا جائز نہیں بلکہ زید کو چاہیے کہ وہ ان آلات کو توڑ دےاور پرانی گناہ کی زندگی کی یادوں کو اپنے دل سے نکالنے کی کوشش کرے۔
حوالہ جات
الفتاوى الهندية (5 / 373):
لو أمسك شيئا من هذه المعازف والملاهي كره ويأثم وإن كان لا يستعملها كذا في فتاوى قاضي خان۔