مفتی صاحب! میں قرضہ حسنہ دینے والے ایک ادارے میں ڈیٹا آپریٹر کام کرتا ہوں۔ یہ ادارہ لوگوں کو بیس سے پچاس ہزار تک بلاسود قرضہ فراہم کرتا ہے۔ اس کی واپسی ماہانہ اقساط کی صورت میں قرض کی رقم کے مطابق ہوتی ہے۔اس میں کوئی اضافی چارجز نہیں ہوتے۔ قرض لینے کی درخواست کی فیس دو سو روپے ہے۔ کیا اس ادارے میں کام کرنا درست ہے؟َ
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اس طرح قرضہ حسنہ دینا ایک مستحسن کام ہے۔ اس ادارے میں کام کرنے میں کوئی شرعی قباحت نہیں۔