021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
پارٹنر شپ میں نفع فکس کرنے کا حکم
63958مضاربت کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس بارے میں کہ: اگر میں کسی ایسے بندے یا کمپنی کے ساتھ پارٹنر بنوں جو مجھے یہ کہے کہ چار لاکھ انویسٹ کرو، کام ہم کریں گے اور پرافٹ میں سے ماہانہ تمہیں ۸۰ ہزار دیتے رہیں گے۔ کیا یہ حلال ہے یا حرام؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

پارٹنر شپ یا مضاربت میں پرافٹ فکس کرنا جائز نہیں۔ اس لیے مذکورہ صورت شرعاً جائز نہیں۔نفع فیصدی تناسب سے ہی تقسیم کرنا ضروری ہے جیساکہ آگے آرہا ہے۔
حوالہ جات
مجلة الأحكام العدلية (1 / 256): المادة (1337) يشترط أن تكون حصة الربح الذي بين الشركاء جزءا شائعا كالنصف والثلث والربع فإذا اتفق على أن يكون لأحد الشركاء كذا درهما مقطوعا من الربح تكون الشركة باطلة.
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب