کسی دینی ادارے یا مسجد وغیرہ کا نام"اللہ اکبر"یا "سبحان اللہ "رکھنے کا کیا حکم ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
تبرک کے طور پر کسی مسجد ومدرسہ یادینی ادارے کانام "اللہ اکبر"یا "سبحان اللہ "رکھنے کی گنجائش ہے،البتہ اگرمذکورہ نام کسی بورڈیادیوار وغیرہ پر لکھنا ہوتو ایسی جگہ لکھیں کہ جہاں اس کی بے ادبی کا اندیشہ نہ ہو۔