021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
میت کمیٹی کو دیے گئے چندے کی رقم کی واپسی کا حکم
62593 ہبہ اور صدقہ کے مسائلہبہ کےمتفرق مسائل

سوال

میت کمیٹی کےاکثر ممبران کی رائے یہ ہے کہ جو کمیٹی چھوڑنا چاہے، وہ اپنی جمع شدہ رقم لے کر کمیٹی سے الگ ہوجائیں، ہم کمیٹی چلائیں گے۔ اس صورت میں وہ ممبران اپنی جمع شدہ رقم لے سکتے ہیں؟ جو ممبران کمیٹی چھوڑ کر گاؤں چلے گئے ہیں یا دوسرے علاقوں میں منتقل ہوگئے ہیں ان کو ان کی جمع شدہ رقم واپس کردیں یا نہیں؟ جو لوگ کمیٹی چھوڑنا چاہتے ہیں ان کو کس حساب سے ان کی جمع شدہ رقم واپس کریں۔ ان میں سے بعض ممبران ایسے ہیں کہ ان پر ان کی جمع شدہ رقم سے زائد خرچہ ہوا ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

بظاہر اب تک رقم میت کمیٹی کو صدقہ کی حیثیت سے نہیں دی گئی، لہٰذا کمیٹی کو دئیے گئے چندے کی رقم شرعاً چندہ دینے والے ہی کی ملکیت ہے اور کمیٹی چھوڑ دینے کی صورت میں بھی اسی کی ملکیت میں ہی رہتی ہے؛ لہٰذا کمیٹی چھوڑ دینے کی صورت میں اس کی جمع شدہ رقم میں سے جتنی رقم باقی ہو، یعنی ابھی تک خرچ نہ ہوئی ہو، وہ اسے واپس ملنی چاہیے۔ تاہم آئندہ کے لیے اگر اوپر ذکر کردہ تفصیل کے مطابق کمیٹی کو چندہ صدقۂ نافلہ کی حیثیت سے دیا جائے گا تو کسی ممبر کے کمیٹی چھوڑنے کی صورت میں اس کی رقم اس کو واپس کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
حوالہ جات
.
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

فیصل احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب