021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
غیر سودی بینک میں اکاونٹ کا حکم
63391 سود اور جوے کے مسائلسود اورجوا کے متفرق احکام

سوال

مفتی صاحب !مندرجہ ذیل مسائل میں رہنمائی فرمائیں۔ • پاکستان میں کون کون سے بینک قابل اعتماد ہیں ؟جن کے ساتھ کام کرنا درست ہے • میزان بینک کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟ اس سے ملنے والے نفع کا کیا حکم ہے • کیا کنو نشنل بینک کے مقابلے میں اسلامی کو ترجیح دینا بہتر ہے؟کنونشنل اور سوینگ سرٹیفیکٹ اکاونٹ کا کیا حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

(۱) پاکستان میں جو غیر سودی بینک مستند علماءِ کرام کی زیرِنگرانی اور مشاورت میں کام کررہے ہیں،وہ قابلِ اعتماد ہیں،اور ان سے معاملات کرنا بھی جائز ہے۔ (۲) میزان بینک چونکہ فی الحال مستند علماءِ کرام کی زیرِنگرانی اور مشاورت میں کام کر رہا ہے اس لئے حالاتِ موجودہ میں اس میں اپنے اکاؤنٹس کھلوانا اور نفع حاصل کرنا جائز ہے۔ (۳) جی ہاں اس غیر سودی بینک میں اکاؤنٹ کھلوانا بہتر ہے۔باقی کنونشل بینک اور انکے سیونگ سرٹیفکیٹ سودی کھاتے ہیں،اسلئے ان میں سرمایہ کاری کرنا جائز نہیں ہے۔
حوالہ جات
.
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب