021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
فوت ہونے والے شخص کے ورثاء کو جو رقم کمپنی کی جانب سے تبرعاً ملے وہ کس کا حق ہوگی؟
70448میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

میرا بیٹا وقاص طارق، میری بہو ندا وقاص، میری پوتی آئمہ وقاص اور میرا پوتا عالیان وقاص لاہور سے کراچی آتے ہوئے پی آئی اے کے طیارہ حادثے میں شہید ہو گئے تھے۔ میرا بیٹا وقاص اور بہو ندا دونوں ملازمت کرتے تھے۔

میری بہو ہنڈا اٹلس میں ملازمت کرتی تھی۔ اگر ہنڈا کی طرف سے کوئی رقم دی جائے تو اس رقم پر کس کا حق ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سوال میں مذکور صورت میں اگر کمپنی یہ رقم بطور تعاون اپنی جانب سے دیتی ہے تو یہ کمپنی کی جانب سے تبرع ہوگی اور یہ رقم جس کے نام پر جاری کی جائے اس کا حق ہوگی۔

حوالہ جات
(الهبة) لغة: التبرع والتفضل بما ينفع الموهوب مطلقاً، وشرعا: تمليك عين بلا عوض.
(اللباب في شرح الكتاب، 2/171، ط:المكتبة  العلمية)

محمد اویس پراچہ           

دار الافتاء، جامعۃ الرشید

تاریخ: 17/ ربیع الاول 1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس پراچہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب