021-36880325,0321-2560445

5

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
آن لائن کمیشن کا حکم
77441اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلدلال اور ایجنٹ کے احکام

سوال

آن لائن کمیشن میں.ہم Affiliate linkبھیجتے ہیں customer کو اور وہ اس لنک پر کلک کر کے ویب سائٹ پر جا کے کوئی بھی چیز لیتا ہے تو ہمیں اس چیز پر کمیشن ملتا ہےاور اس ویب سائٹ سے کوئی بھی چیز لے بعد میں بھی تو ہمیں اس چیز کا کمیشن ملتا ہے،جائز ہے؟

o

یہ طریقہ ناجائز ہے،اس کے ناجائز ہونے کی درج ذیل وجوہ ہیں:

۱۔ اجرت  (کمیشن) خود کمیشن ایجنٹ کے کام وکمائی پر موقوف ہے۔جس کو حدیث مبارک میں قفیز الطحان کے عنوان سےء منع فرمایا گیا ہے۔

۲۔اجیر(کمیشن ایجنٹ) کو جس عمل پر کمیشن ملنا طے ہوا ہے وہ اس عمل پر از خود قادر نہیں، بلکہ قادر بقدرۃ الغیر ہے کہ جب تک دوسرا بندہ اس کے بتانے پر خریدے گا نہیں تو یہ محض بتانے پر حقدار نہیں کہلاتا۔

۳۔اس عمل میں اصل مقصد مارکیٹنگ پر وصول ہونے والی کمیشن ہے، جس کا حصول یقینی نہیں، لہذا یہ جوے کی ایک قسم ہے۔

۴۔شریعت میں اس کی کوئی نظیر نہیں کہ ایک مرتبہ عمل کرنےسے کمیشن اور اجرت بار بار ملتی رہے۔

حوالہ جات

۔۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۸رجب۱۴۴۳ھ

n

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔