021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
شرط نکاح پر تین متفرق طلاقوں کو معلق کرنے کا حکم
77351طلاق کے احکامتین طلاق اور اس کے احکام

سوال

مفتی صاحب اگر کوئی شخص کسی عورت کو اس طرح کہے کہ اگر میں نے تجھ سے نکاح کیا تو تجھے طلاق، اگر میں نے تجھ سے نکاح کیا تو تجھے طلاق،اگر میں نے تجھ سے نکاح کیا تو تجھے طلاق ۔مفتی صاحب! یہ الفاظ اسی طرح متفرق 3 مرتبہ کہہ دے تو جب نکاح کرے گا تو کتنی طلاقیں واقع ہونگی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ان الفاظ کے کہنے کے بعد  کہنے والے کا متعلقہ عورت سے نکاح ہونے کے فوری بعداس عورت پر بالاتفاق تین طلاقیں واقع ہونگی۔

حوالہ جات
شرح التلويح على التوضيح (1/ 189)
وعندهما يقع جملة لأن الترتيب في التكلم لا في صيرورته طلاقا) أي لا ترتيب في صيرورته هذا اللفظ تطليقا عند الشرط(كما إذا كرر ثلاث مرات مع غير المدخول بها قوله إن دخلت الدار فأنت طالق فعند الشرط يقع الثلاث كذا هنا الخ)(وقال فی التوضیح :ای اتفاقا)
البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (3/ 319)
بخلاف ما إذا كرر الشرط لأن تعلق الثاني بغير شرط الأول ليس بواسطة الأول لأن كلا جملة مستقلة فتعلق بالشرط الواحد طلقات ليس شيء منها بواسطة شيء فينزلن جميعا عند الشرط

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

 ۲۴ ذی الحجہ۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب