021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
تسخیرجنات اوران سے جادو کی تحقیق کا حکم
77599ذکر،دعاء اور تعویذات کے مسائلرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام بھیجنے کے مسائل ) درود سلام کے (

سوال

میرےایک جاننےوالےعامل ہیں،ان کےپاس جنات اورموکل ہیں،انہوں نےمجھےاپنےجنات، موکلات بلانےکی اجازت دی ہوئی ہے،ان سےجائزکام لیتاہوں،مثلا: کسی بیمار کادم کروا دیا، کسی کے جادوکاٹنے کاکام لےلیا،کسی پرگندےاثرات ہیں وہ ان سے کہہ کرختم کروا دئیے۔ غیب کی بات صرف اتنی پوچھتا ہوں کہ جادو ہےیا کوئی اور وجہ؟ میں آپ سے پوچھنایہ چاہتا ہوں کہ کن کاموں یا کن باتوں سےاجتناب کروں کہ میرا ایمان خراب نہ ہو؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جنات کوکسی ناجائز عمل کے ذریعہ مسخر کرنایاجائز عمل سے اس طور پرمسخر کرکے کام لینا کہ ان کی آزادی سلب ہوجائےشرعا جائز نہیں،البتہ اگر تسخیر جائز عمل کے ذریعہ ہواوراس سے ان کی آزادی سلب نہ کی جائے اور نہ ہی ناجائز کام لئے جائیں تو یہ جائز ہے،اسی طرح اگر مکمل تسخیر سے مقصوداپنے آپ سے یا دیگر مسلمانوں سے محض دفع مضرت ہو،مثلا علاج وغیرہ کرناتو ایسا کرنا جائز ہے،لیکن کاروبار اور کسب معاش کے لیے اس کی اجازت نہیں۔(ماخوذازمعارف القرآن :ج۷،ص۲۶۷)

باقی اگر جنات کو غیب دان سمجھ کر ان سے غیب کی کوئی بات پوچھی جائے تو ایسا کرنا کفر ہے اور اگر غیب دانی کا عقیدہ رکھے بغیر محض اس بنیاد پر ان سے پوچھے کہ وہ  قرائن وعلامات سے بطور علاج وتشخیص جادو ہونے یا نہ ہونے کی خبر دیتے ہیں تو اس طرح پوچھنا اور تصدیق کرنا کفر نہیں،لیکن اس طور پر جنات سے حاصل شدہ بات کو یقینی نہیں کہا جاسکتا۔

حوالہ جات
 فتاوى قاضيخان (3/ 361)
رجل قال أنا أعلم المسروقات قال الشيخ الإمام محمد بي الفضل هذا القائل ومن صدقه يكون كافرا قيل له فإن قال هذا القائل أنا أخبر بأخبار الجن إياي بذلك قال هو ومن صدقه يكون كافرا بالله لقوله عليه السلام من أتى كاهنا فصدقه فيما قال فقد كفر بما أنزل على محمد لا يعلم الغيب إلا الله لا الجن ولا الإنس يقول الله في الإخبار عن الجن ((فلما خر تبينت الجن أن لو كانوا يعلمون الغيب ما لبثوا في العذاب المهين)) ،

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۵محرم۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب