021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
نماز کے بعد امام کاآیت الکرسی کے لیے وقت دینا
78286نماز کا بیاننماز کےمتفرق مسائل

سوال

امام کا فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھنے کے لیے وقت دینا کیسا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

احادیث مبارکہ میں فرض نماز وں کےبعدمختلفدعاؤں اور اذکار کرنے کا بیان ہے ،لیکن امام اور مقتدی کا تعلق سلام پھیرنےکےبعدختم ہوجاتا ہے۔نمازکے بعد دعا اور اذکار میں امام اور مقتدی کا تعلق لازمی نہیں ،لہذا   دونوں فریق اپنے اپنے طورپر مسنون دعاؤں اور اذکار میں سے جو پڑھنا چاہیں پڑھ سکتے  ہیں،اورنمازکےبعدآیۃ الکرسی کا پڑھنا بھی منقول ہے وہ بھی پڑھ سکتے ہیں،لیکن اس کے لیے مقتدیوں کو پابند کرنا درست نہیں،بہتر ہے کہ مستقل معمول نہ بنایا  جائے کبھی کبھی ایساکرنے میں حرج نہیں ہے۔اگر آپ  کمیٹی میں ہیں تو ادب و احترام کے ساتھ  امام صاحب سے مذاکرہ فرمالیں ،اور اگرآپ عام مقتدی ہیں تو صرف ایک مرتبہ امام صاحب سے عرض کر دیں،اگر وہ نہ مانیں تو آپ اصرار نہ کریں آپ کو کوئی گناہ نہیں ہوگا ۔

حوالہ جات
في التاتارخانیۃ:الإمام إذا فرغ من الظھر والمغرب والعشاء،یشرع في السنۃ،ولا یشتغل بأدعیۃطویلۃ،لما روي عن عائشۃ رضي اللہ عنھا أن النبي ؑ کان یمکث بعد السلام قدرما یقول :أللھم أنت السلاممنک السلام تبارکت یاذالجلال ولإکرام.. إن کانت الصلوۃ بعدھا سنۃیکرہ،إلا فلا.(التاتارخانیۃ:2/194.18/49)
     وفي الشامیۃ:ویکرہ تأخیر السنۃإلا بقدر أللھم أنت السلام ألخ.قال الحلواني :لابأس بالفصل بالأوراد،واختارہویستحب أن یستغفر ثلاثا ویقرأ  آیۃ الکرسي والمعوذات ویسبح ویحمد ویکبر ثلاثاوثلاثین؛ویھلل تمام المأئۃ ویدعو ویختم بسبحان ربک.  (الشامیۃ:2/246)

سید سعد عمر شاہ

دار الإفتاء،جامعۃ الرشید،کراچی

26/ربیع الثانی/۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید سعد عمر شاہ بن سید مہتاب شاہ

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب