021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کمیشن مجہول ہونے کی ایک صورت کاحکم
80263اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلدلال اور ایجنٹ کے احکام

سوال

 ایک ایجنٹ نے پارٹی کوپلاٹ دلوایا،پارٹی سے کہا کہ میں آپ سے ابھی کمیشن نہیں لیتا،لیکن جب آپ فروخت کروگے توتیس فیصد منافع کا مجھے دیں گے،اس کاکیاحکم ہے،اس صورت میں کمیشن کاذکرنہ کیاجائے،بس یہ کہاکہ جوپلاٹ آپ کودلوایااسے فروخت کرتے وقت تیس فیصدمیراہے تواس کاکیاحکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کمیشن کامعلوم اورمتعین ہوناضروری ہے،مذکورہ صورت میں کمیشن مجہول ہے،کیونکہ یہ معلوم نہیں ہے کہ اس وقت پلاٹ کی کیاقیمت ہوگی؟نفع ہوگایانہیں؟ اس لئے مذکورہ صورت درست نہیں۔              

حوالہ جات
۔۔۔

محمد اویس

دارالافتاء جامعة الرشید کراچی

       ۹/ذی قعدہ ۱۴۴۴ ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب