80686 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
میرے والد (عبد الجبار ) کا انتقال 12 مارچ 2023 کو ہوا ہے۔ انکی میراث کے حوالے سے چند امور پر رہنمائی فرمائیں: 1: کیا میت کے چچا کے بیٹے عصبہ بنیں گے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
میت کے چچازاد عصبہ بن سکتے ہیں،البتہ موجودہ سوال میں چونکہ میت کی بیٹیاں اور بہنیں موجود ہیں ،(جیسا کہ آگے آنے والے سوال سے معلوم ہورہاہے)اس لیے ان کی موجودگی میں چچازاد عصبہ بن کر حصہ وصول نہیں کریں گے،بلکہ وہ محروم رہیں گے۔
حوالہ جات
...
سید نوید اللہ
دارالافتاء،جامعۃ الرشید
28/ذی الحجہ1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید نوید اللہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |