021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
الرجی کی وجہ سے آخری صف سے اقتداء کرنا
82020نماز کا بیانمریض کی نماز کا بیان

سوال

جس کو مستقل  طور پر الرجی ہو،چھینکوں وغیرہ کا آنا،اگر وہ جماعت کی نماز برآمدے میں کھڑا ہوکر پڑھے ،جبکہ جماعت اور اس شخص کے درمیان چار پانچ صفوں کا فاصلہ  ہو کیا اس کی نماز ہوجائے گی؟دوسری بات یہ کہ اگر اس شخص کو کبھی کبھار الرجی ہوجاتی ہو یعنی اسے نماز سے پہلے چھینکیں نہ آرہی ہوں تو وہ اگلی صف میں  نماز پڑھے یا پھر احتیاطا چار پانچ صفیں چھوڑ کر دوسروں کو تکلیف سے بچانے کی نیت سے برآمدے میں نماز پڑھ سکتاہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

نماز میں صفوں کی رعایت رکھنے کی بڑی اہمیت ہے،چنانچہ الرجی کے وقت بھی اس کا طریقہ کار یہ بتایا گیاہے کہ ہاتھ

کی انگلیوں میں  ٹشو یا کپڑا پکڑ کروقفے وقفے سے  اپنی ضرورت پوری کرے،اس لیے اس بناء پر صفوں کو چھوڑ کر آخر

میں کھڑا نہ ہو،البتہ اگر تکلیف کی نوعیت ایسی ہے کہ صف کے اندر کھڑے ہونے میں بہت مشکلات ہیں تو پھر گنجائش ہے،یہ بھی اس صورت میں کہ اس وقت وہ تکلیف موجود ہو،محض احتیاط کی بناء پر ایسا کرنا درست نہیں۔

حوالہ جات
وفی الدرالمختار(1/640):
"(و) كره (كفه) أي رفعه ولو لتراب كمشمر كم أو ذيل (وعبثه به) أي بثوبه (وبجسده) للنهي إلا لحاجة.
 (قوله إلا لحاجة) كحك بدنه لشيء أكله وأضره وسلت عرق يؤلمه ويشغل قلبه. وهذا لو بدون عمل كثير."
بدائع الصنائع: (145/1):
ولو اقتدى بالإمام في أقصى المسجد والإمام في المحراب جاز؛ لأن المسجد على تباعد أطرافه جعل في الحكم كمكان واحد ولو وقف على سطح المسجد واقتدى بالإمام: فإن كان وقوفه خلف الإمام أو بحذائه أجزأه، لما روي عن أبي هريرة - رضي الله عنه - أنه وقف على سطح واقتدى بالإمام وهو في جوفه؛ ولأن سطح المسجد تبع۔
الدر المختار: (570/1):
 وَلَوْ صَلَّى عَلَى رُفُوفِ الْمَسْجِدِ إنْ وَجَدَ فِي صَحْنِهِ مَكَانًا كُرِهَ كَقِيَامَةِ فِي صَفٍّ خَلْفَ صَفٍّ فِيهِ فُرْجَةٌ.

سید نوید اللہ

دارالافتاء،جامعۃ الرشید

18/جمادی الاولی1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید نوید اللہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے