03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قوالی کاپروگرام کرنا اور قوالی سننا
82094جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

 کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے یہاں منڈی دیپ ، ایم پی میں مسلم تہوار کمیٹی اور تبلیغی جماعت کے ذمہ دار جناب حاجی الطاف اور صدر حاجی سہیل صاحب اور دیگر ذمہ دار ہمارے شہر منڈی دیپ میں ہندو مسلم ایکتا کے نام پر قوالی کا پروگرام کر رہے ہیں ۔کیا قوالی کرنا ، اسے سننا اور اس مجلس میں شریک ہونا جائز ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

 1۔اللہ تعالی ،حضورﷺ اور اولیاء اللہ سےاظہارِ محبت کے لیے حمد ونعت یا مدح ومنقبت پر مشتمل اشعار  پڑھنا،سننا  اچھی بات ہے بشرطیکہ  ان اشعار کے مضامین خلاف شریعت نہ ہوں ، اور   اس مجلس  میں ناجائز امور (مثلا:مردوں عورتوں کا مخلوط اجتماع وغیرہ)کا ارتکاب  نہ ہوتا ہو۔

2۔ آج کل کی مروجہ  قوالی میں ڈھول ، باجا ، آلات موسیقی کا استعمال ہوتا ہے  جو حرام ہے، اور  اشعار میں  بھی  شرکیہ الفاظ  شامل  ہوتے ہیں جو ظاہری طور پر شرک ہے،اس لیےراگ باجوں  اور ساز و موسیقی کے ساتھ  مروّج قوالی پڑھنا، سننا شریعت کی رو سے حرام ہے۔

حوالہ جات

وفی تفسير ابن كثير (6/ 331):

وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْتَرِي لَهْوَ الْحَدِيثِ لِيُضِلَّ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَيَتَّخِذَهَا هُزُوًا أُولَئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُهِينٌ (سورہ لقمان :6)

وَقَالَ الْحَسَنُ الْبَصْرِيُّ: أُنْزِلَتْ هذه الآية: {وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْتَرِي لَهْوَ الْحَدِيثِ لِيُضِلَّ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ} فِي الْغِنَاءِ وَالْمَزَامِيرِ. (تفسیر ابن کثیر: 6/331)

وفی سنن الترمذي  (4/ 65):

" عن عمران بن حصين، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: في هذه الأمة خسف ومسخ وقذف، فقال رجل من المسلمين: يا رسول الله! ومتى ذاك؟ قال: إذا ظهرت القينات والمعازف وشربت الخمور."

سید نوید اللہ

دارالافتاء،جامعۃ الرشید

21/جمادی الاولی1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید نوید اللہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب