About

  • ہم کون ہیں؟:

Almuftionlineدینی وعصری تعلیم کے ممتاز قومی ادارے جامعۃ الرشید کے تحت قائم کیا گیا ہے۔

  • ہمارا مقصد:

 Almuftionline کا مقصد محض اللہ کی رضا کی خاطر، قرآن و سنت ، اجماع امت اور قیاس صحیح کی روشنی میں زندگی کے تمام شعبوں سے متعلق شرعی رہنمائی کو جدید مواصلاتی ذرائع سے آپ کی خدمت میں پیش کرنا ہے۔

  • ہمارا وعدہ:

ان شاء اللہ  ہماری فراہم کردہ شرعی رہنمائی مستند، قابل عمل اورہر قسم کے تعصبات سے ماورا ہوگی۔

    • مستند یوں کہ Almuftionline شرعی رہنمائی میں قرآن و سنت ، اجماع امت اور قیاس صحیح کےاصول اور سلف صالحین کی راجح تشریحات کا پابند ہے۔
    • قابل عمل یوں کہ جامعۃ الرشید سے وابستہ محققین شرعی دلائل کے ساتھ ساتھ معاشرے کے عرف، مزاج و نفسیات اور عوامی رجحانات کو بھی ملحوظ رکھ کر قابل عمل متبادل پیش کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

تعصبات سے ماورا یوں کہ  Almuftionline اس بات کا بخوبی ادراک رکھتا ہے کہ اس وقت پورے عالم اسلام کے لیے سب سے اہم ضرورت اتحاد اور اخوت ہی کی ہے۔ چنانچہAlmuftionline  نے اس بات کا عزم کر رکھا ہے کہ اس عالمی فورم پر ایسے تمام مسائل اور بحثوں سے شعوری طور پر گریز کیا جائے گا جوبلا ضرورت امت میں تشویش یا انتشار کا باعث ہو سکتی ہیں۔