03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
حرمت مصاہرت کی تعریف
71585نکاح کا بیانمحرمات کا بیان

سوال

 حرمت مصاہرت کسے کہتے ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مرد اور عورت کے درمیان خصوصی جنسی جائز یا ناجائز تعلق سے جو رشتے حرام ہوتے ہیں، اس کوحرمت مصاہرت کہا جاتا ہے۔

لہذا جس طرح نکاح کے رشتہ سے بہت سے رشتے حرام ہوجاتے ہیں، اسی طرح اگر کوئی شخص(مرد یا عورت) کسی محرم یا نامحرم عورت یا مرد کو شہوت سے ہاتھ کو لگادےیااس کےاعضاء مخصوصہ کو شہوت کی نظر سے دیکھ لے،بشرطیکہ یہ دیکھنا پانی ،شیشے (یاآن لائن ویڈیو )کے ذریعہ واقع نہ ہو۔(درمختار)تو اس طرح دیکھنے یاہاتھ لگانے والے مرد یا عورت پر اس متاثرہ مرد یا عورت کے اصول(ماں باپ، دادا دادی،نانا نانی وغیرہ اوپر تک)وفروع( اولاد بیٹا بیٹی، پوتھا پوتھی ،نواسا نواسی، نیچے تک) سے نکاح کارشتہ حرام ہوجاتا ہے اوراگر پہلے سے ایسا رشتہ موجود ہو تو وہ ٹوٹ جاتا ہے،مثلا :کسی مرد نے رات میں اپنی بیوی کو جگانے کے لیے شہوت سے ہاتھ لگایا اور غلطی سے یا ناواقفیت سے  بیٹی کوبیوی سمجھ کرہاتھ لگایا تو ایسی صورت میں اس شخص کی بیوی اس پر ہمیشہ کے لیےحرام ہوجائے گی۔

حوالہ جات

۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۳جمادی الثانیۃ ۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب