03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
حرمت مصاہرت کے ثبوت کی شرائط
71586نکاح کا بیانمحرمات کا بیان

سوال

حرمت مصاہرت کے ثبوت کی شرائط کیا ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

زناکی وجہ سےحرمت مصاہرت کے ثبوت کے لیے کوئی شرط نہیں، جبکہ صرف ہاتھ لگانے یاشرمگاہ دیکھنے سے حرمت کےثبوت کے لیے درج ذیل شرائط ہیں:

۱۔شرمگاہ دیکھنے اور ہاتھ لگانے کا عمل شہوت سے ہو۔

۲۔ہاتھ کسی ایسے حائل کے بغیر لگایا ہو جوحرارت بدن سے مانع ہو۔

۳۔شہوت دیکھنے یا ہاتھ لگاتے وقت ہو۔دیکھنے یا ہاتھ لگانے کےبعد کی شہوت کا اعتبار نہیں۔

۴۔جس پر شہوت ہو اسی کو ہاتھ لگائے، لہذا کسی ایک پر شہوت کے دوران کسی دوسرے کو ہاتھ لگ جانا حرمت مصاہرت کا باعث نہیں ،مثلا بیوی کے ساتھ مشغول تھا کہ اس دوران قریب سوتی بیٹی کو ہاتھ لگ گیا تو یہ حرمت کا باعث نہیں ،لیکن یہ عمل ناجائز اور گناہ ضرور ہے۔

۵۔ شہوت سےہاتھ لگانے یا شرمگاہ دیکھنے کے وقت اسی شہوت سے منی خارج نہ ہوئی ہو۔اگر ہوئی تو بھی حرمت مصاہرت ثابت نہ ہوگی۔

۶۔ہاتھ لگانےیا دیکھنے والے میں سے ہر ایک کم از کم حد بلوغت کے قریب ہو، یعنی لڑکی کم از کم نو سال اور لڑکا کم از کم بارہ سال کے ہوں۔(ملخص از در مختار)

فائدہ نمبر۱: جن دو مرد اور عورت کے درمیان حرمت مصاہرت ثابت ہوجائے وہ دونوں تو ایک دوسرے کی اولاد سے نکاح نہیں کرسکتے ،لیکن ان کی اولاد آپس میں نکاح کرسکتی ہے۔(احسن الفتاوی:ج۵،ص۷۵)

فائدہ نمبر۲:جس طرح حرمت مصاہرت ہاتھ کے ذریعہ چھونے سے پیدا ہوتی ہے، اسی طرح مصافحہ ،معانقہ ،بوسہ لینے، چھٹکی بھرنے یا دانتوں سے کاٹنے کا بھی حکم ہے۔(در)

فائدہ نمبر۳:ہاتھ لگانے یا دیکھنے کا عمل بہرصورت (قصدا،بھول کر یا غلطی یا کسی کے جبر واکراہ سے ہو۔) باعث حرمت ہوگا۔(در)

حوالہ جات

۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۳جمادی الثانیۃ ۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب