| 80454 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
کیا گرافک ڈیزائننگ کے ذریعے سوشل میڈیا پروفائلز یا لوگوز بنانا جائز ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
سوشل میڈیا پروفائل یا لوگو اگر خلافِ شرع چیزوں پر مشتمل ہو یا کسی ناجائز اور غیر اخلاقی مقصد کے لیے ہو تو انہیں بنانا جائز نہیں اور اس کی کمائی حرام ہوگی۔ البتہ ناجائز امور سے پاک اور جائز مقصد کے لیے سوشل میڈیا پروفائلز اور لوگو بنانے کی اجازت ہے اور اس کی کمائی حلال ہے، بشرطیکہ کام کی نوعیت اور اس کی اجرت دونوں معلوم اور طے شدہ ہوں۔
حوالہ جات
المجلة (ص: 86):
مادة 450: يشترط أن تكون الأجرة معلومة.
عبداللہ ولی غفر اللہ لہٗ
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
23/ ذو القعدۃ/1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | عبداللہ ولی | مفتیان | مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


