03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
گرافک ڈیزائننگ میں تصاویر کی معیارِ پردہ پوشی
80455جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

کیا گرافکس کی ڈیزائننگ کے دوران تصاویر کو معیارِ پردہ پوشی کرنا ضروری ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

گرافک ڈیزائننگ میں بھی ستر اور پردہ کے شرعی احکامات کا خیال رکھنا لازم اور ضروری ہے؛ لہٰذا جسم کا کوئی ایسا حصہ کھلا بنانا جو شرعا ستر میں داخل ہو اور اسے چھپانا واجب ہو، یا اس انداز سے ڈیزائننگ کرنا جو بے حیائی پر مشتمل اور اس کے لیے محرک ہو، جائز نہیں ہوگا۔

حوالہ جات

القرآن الکریم[النور: 19]:

{إِنَّ الَّذِينَ يُحِبُّونَ أَنْ تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِينَ آمَنُوا لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ }  الآیة.

     عبداللہ ولی غفر اللہ لہٗ

  دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

       23/ ذو القعدۃ/1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبداللہ ولی

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب