| 80633 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
میں ایک خواب کی وجہ سے بہت پریشان ہوں دراصل بات یہ ہے کہ کچھ عرصہ سے میں ایک ہی خواب لگاتار دیکھ رہا ہوں۔ میں دیکھتا ہوں کہ میں نے چند کبوتر پالے ہوئے ہیں اور میں ان کو دانہ ڈالنا بھول گیا اور میں بہت دنوں کے بعد جاکر ان کا پنجرا کھولتا ہوں تو میں دیکھتا ہوں کہ کہ میرے سارے کبوتر پھر بھی زندہ ہیں۔ میں ایسے خواب اب تک بہت مرتبہ دیکھ چکا۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
واضح رہے کہ خواب کی تعبیر دیکھنے والے کی حالت،جگہ اور وقت کے بدلنے سے بھی بدلتی ہے، اس لیے کسی خواب کی صحیح تعبیر ان تمام امور کے جانے بغیر صحیح نہیں بتائی جاسکتی۔
آپ باوضو سونے کا اہتمام کریں اور سونے سے پہلے سورہ اخلاص اور معوذتین پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے پورے بدن پر پھیر لیا کریں اور یہ عمل تین مرتبہ کریں اور جب تک نیند نہ آئے درود شریف پڑھتے رہیں، ان شاء اللہ اس طرح کے خواب نظر نہیں آئیں گے ۔
حوالہ جات
محمدمصطفیٰ رضا
دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی
24/ذو الحجہ/1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد مصطفیٰ رضا بن رضا خان | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


