| 82080 | نکاح کا بیان | نکاح کے جدید اور متفرق مسائل |
سوال
کیا میرے لئے بیوی کے مطالبے پر عمل کرکے اس کی جانب سے طے کی گئیں شرائط کو قانونی کاغذ پر منتقل کرکے اس پر دستخط کرنا ضروری ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اس پر دستخط کرنا، نہ کرنا آپ کے اختیار میں ہے،شرعا آپ پر ایسی کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی،اگر گھر بسانے کی خاطر آپ بیوی کے مطالبے پر ایسا کرلیتے ہیں تو اس میں بھی شرعا کوئی حرج نہیں ہے،لیکن اس کے بعد آپ کے ذمے ان شرائط کی پاسداری لازم ہوگی۔
حوالہ جات
........
محمد طارق
دارالافتاءجامعۃالرشید
22/جمادی الاولی1445ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد طارق غرفی | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


