| 83081 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جانوروں کے مسائل |
سوال
دیہاتی علاقوں میں لوگوں کے جانوروں کے بڑے بڑے ریوڑ ہوتے ہیں جس سے جانور کافی تیزی سے آگے بڑھتے رہتے ہیں، پھر ایسا ہوتا ہے کہ مثلا ایک گائے کا بچھڑا پیدا ہوا تو وہ دو تین سال میں جوان ہو جاتا ہے اور جفتی کے قابل ہوتا ہے، پھرجب اس بچھڑے کی ماں کو جفتی کرانا پڑے تو اس بچھڑے سے جفتی کرانے کو گناہ سمجھتے ہیں، کیونکہ یہ ماں بیٹا ہیں۔ شریعت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں کہ کیا جانوروں میں بھی اس چیز کا خیال کرنا ضروری ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
جانور مکلف نہیں ہیں،اس لئے ان میں اس بات کا خیال رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
حوالہ جات
"الموسوعة الفقهية الكويتية "(6/ 330):
" الإنزاء الذي لا يضر - كالإنزاء على مثله أو نحوه أو مقاربه - جائز، كخيل بمثلها أو بحمير".
محمد طارق
دارالافتاءجامعۃالرشید
29/رجب1445ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد طارق غرفی | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


