| 83105 | سنت کا بیان (بدعات اور رسومات کا بیان) | متفرّق مسائل |
سوال
عورتوں میں یہ بات مشہور ہے کہ عورت کا کھڑے ہو کر اپنے بال چھڑانا اور کنگھی کرنا گناہ ہے،عورت اگر اپنے بچے کے اوپر کھڑے ہو کر بال چھڑائے تو جوں ہی بال خشک ہوتے جائیں گے یہ بچہ بھی خشک ہوتاجائےگا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
کنگھی کرنے کے حوالے سے حضور سے فقط اتنی بات ثابت ہے کہ پہلے سر کے دائیں حصے میں کنگھی کی جائے،پھر بائیں حصے میں،اس کے علاوہ سوال میں ذکر کی گئی بات کا ہمارے علم کی حد تک شریعت سے کوئی تعلق نہیں۔
حوالہ جات
"صحيح البخاري" (1/ 45):
"عن عائشة، قالت: كان النبي صلى ﷲ عليه وسلم «يعجبه التيمن، في تنعله، وترجله، وطهوره، وفي شأنه كله»".
محمد طارق
دارالافتاءجامعۃالرشید
30/رجب1445ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد طارق غرفی | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |


