| 87340 | نماز کا بیان | جمعہ و عیدین کے مسائل |
سوال
کیافرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ
نماز عیدین اشراق کے وقت پڑھنا افضل ہے یا چاشت کے وقت؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
عیدین کی نماز کا وقت سورج طلوع ہو کر ایک نیزہ کے بقدر بلند ہونے کے بعد (یعنی اشراق کے وقت) سے زوال تک ہے۔ زوال کے بعد عیدین کی نماز درست نہیں، البتہ عید الفطر کی نماز میں اول وقت سے قدرے تاخیر کرنا مستحب ہے تاکہ لوگ نماز عید سے قبل صدقہ فطر ادا کر لیں، جب کہ عید الاضحی کی نماز میں جلدی کرنا مستحب ہے تاکہ نماز سے فارغ ہو کر جلد قربانی کر سکیں۔
حوالہ جات
وفی الطحطاوی علی مراقی الفلاح:
يستحب تعجيل الإمام الصلاة في أول وقتها في الأضحي و تاخيرها قليلاً عن أول وقتها في الفطر، بذلك كتب رسول الله صلي الله عليه وسلم إلي عمرو بن حزم و هو بنجران: عجل الأضحي و أخر الفطر، قيل: ليؤدي الفطر، و يعجل إلی التضحية''. (كتاب الصلاة، باب أحكام العيدين، ط: قديمي)
سیدحکیم شاہ عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الرشید
03/11/1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید حکیم شاہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


