03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
Stake (KSA) ایپ میں انویسٹ کرنے کا حکم
88099شرکت کے مسائلشرکت سے متعلق متفرق مسائل

سوال

سائل   اور  پلیٹ فارم کی ویب  سائٹ سے تفصیلی معلومات   لینے کے  بعد مسئلے کی وضاحت:

Stake (KSA) ایک ڈیجیٹل سرمایہ کاری ایپ ہے، جو سعودی حکومت کے تعاون سے متعارف کروائی گئی ہے۔ اس ایپ کو درج ذیل مالیاتی ریگولیٹری اداروں کی باقاعدہ منظوری حاصل ہے:

(1) Dubai Financial Services Authority (DFSA): جو کہ

Dubai International Financial Centre (DIFC) میں کام کرنے والے مالیاتی اداروں کی نگرانی کرتا ہے۔

(2) Capital Market Authority (CMA) - Saudi Arabia :جو کہ مملکتِ سعودی عرب میں مالیاتی خدمات، سیکیورٹیز اور سرمایہ کاری کے معاملات کی ریگولیٹری اتھارٹی ہے۔

Stake ایپ کے ذریعے سرمایہ کاری کا طریقۂ کار:

Stake ایپ کے ذریعے صارفین کو سعودی عرب میں ریئل اسٹیٹ (جائیداد) میں سرمایہ کاری کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ اس پلیٹ فارم پر مختلف پراپرٹی منصوبوں کی مکمل تفصیلات فراہم کی جاتی ہیں اور ہر پراپرٹی کو حصص کی شکل میں تقسیم کیا جاتا ہے، جن کی قیمت دس دس درہم فی شیئر مقرر کی جاتی ہے۔ جو سرمایہ کار جتنے حصص خریدتا ہے، وہ اسی تناسب سے اس پراپرٹی میں ملکیتی حیثیت سے شریک  بن جاتا ہے۔Stakeہر سرمایہ کار کے ساتھ چار سال یا دیگر متعین مدت کا باقاعدہ معاہدہ کرتی ہے اور قانونی طور پر اُسے جائیداد کا ملکیتی   حیثیت سے شریک   تسلیم کیا جاتا ہے۔ اسی بناپر اُسے کرایہ کی آمدنی اور قیمت میں اضافےکا منافع دیا جاتا ہے۔پراپرٹی کی خریداری اور تزئین و آرائش کے بعد، اُسے کرایہ پر دیا جاتا ہے۔ حاصل شدہ کرایے میں سے تمام ضروری اخراجات، جیسے: مین ٹیننس، انشورنس، اور مینجمنٹ فیس وغیرہ منہا کرنے کے بعد باقی ماندہ رقم سرمایہ کاروں میں ان کی ملکیتی فیصدکے مطابق بطور نفع  تقسیم کی جاتی ہے، جو کہ ماہانہ، سالانہ یا معاہدے کی تکمیل پر یکمشت ادا کی جاتی ہے۔نیز معاہدہ مکمل ہونے پر جب پراپرٹی کو مارکیٹ ریٹ پر فروخت کیاجاتاہے، اگر پراپرٹی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہو تو اس  حاصل شدہ نفع میں سے میں سےتمام ضروری اخراجات (جیسے مین ٹیننس، انشورنس، مینجمنٹ فیس) نکالنے کے بعدجو رقم بچتی ہے، اسے تمام سرمایہ کاروں میں ان کی ملکیتی فیصد کے تناسب سے نفع کے طور پرتقسیم کیا جا تا ہے۔

اہم شرط:معاہدہ کی مدت مکمل ہونے سے پہلے سرمایہ کار کو اپنا سرمایہ واپس لینے کی اجازت نہیں ہوتی، بلکہ اسے معاہدے کی مکمل مدت تک انتظار کرنا ہوتا ہے۔ البتہ معاہدے کے اختتام پر سرمایہ کار کو یہ اختیار دیا جاتا ہے کہ وہ اس معاہدے کو مزید دو سال کے لیے بڑھا سکتا ہے۔

مندرجہ بالا تفصیل کی روشنی میں معلوم یہ کرنا مقصود ہے کہکیا اس ایپ کے ذریعے اس طرز کی سرمایہ کاری شرعی نقطۂ نظر سے جائز ہے یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کمپنی کی ویب  سائٹ سے تحقیق کے بعد یہ بات واضح ہوئی کہ  Stake پلیٹ فارم کے مالیاتی ڈھانچے اور سرمایہ کاری کے تمام امور کو شرعی اصولوں کے مطابق ترتیب دیاگیاہے،اس کیشرعی توثیق مفتی عمران اشرف عثمانی (پاکستان)اور دکتور محمد داود بکر (ملیشیا)نے کی ہے، جو کہ مستند اور ماہر مفتیان کرام شمار ہوتے ہیں۔

لہذاسوال میں مذکور طریقہ کے مطابق  Stake (KSA)ایپ کے ذریعے سرمایہ کاری کرنا شرعاًجائزہے، کیوں کہ اس پلیٹ فارم کے تحت ہرسرمایہ کار کو باقاعدہ قانونی طور پر جائیداد میں ملکیت کے طور پر شریکِ  بنایا جاتا ہے اورکرایے سے حاصل شدہ نفع اسی ملکیت کے تناسب سے تقسیم کیا جاتا ہے، جو کہشرکت الملک کے تحت  اجارہ  کی  جائز صورت ہے۔

حوالہ جات

«شرح المجلة للأتاسي» (4/126):

«کل ماینتفع العامة بأجرته من العقارات المشترکة کالسفینة والصاحونة والقھوة والحمام تؤجر وتقسم بین اصحاب الحصص علیٰ قدر حصصھم . »

«درر الحكام في شرح مجلة الأحكام» (3/ 26):

«[ ‌‌(المادة 1073) تقسيم حاصلات الأموال المشتركة في شركة الملك]

(المادة 1073) - (تقسيم حاصلات الأموال المشتركة في شركة الملك بين أصحابهم بنسبة حصصهم. فلذلك إذا شرط لأحد الشركاء حصة أكثر من حصته من لبن الحيوان المشترك أو نتاجه لا يصح) تقسم حاصلات الأموال المشتركة في شركة الملك بين أصحابها بنسبة حصصهم، يعني إذا كانت حصص الشريكين متساوية أي مشتركة مناصفة فتقسم بالتساوي وإذا لم تكن متساوية بأن يكون لأحدهما الثلث وللآخر الثلثان فتقسم الحاصلات على هذه النسبة؛ لأن نفقات هذه الأموال هي بنسبة حصصهما، انظر المادة (1308) وحاصلاتها أيضا يجب أن تكون على هذه النسبة؛ لأن الغنم بالغرم بموجب المادة (88) .الحاصلات: هي اللبن والنتاج والصوف وأثمار الكروم والجنائن وثمن المبيع وبدل الإيجار والربح وما أشبه ذلك.»

مہیم وقاص

دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی

18/ محرم الحرام /1447ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

مہیم وقاص بن حافظ عبد العزیز

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب