03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کیاشک کے ساتھ طلاق واقع ہوتی ہے؟
89084طلاق کے احکامطلاق کے متفرق مسائل

سوال

کچھ دن پہلے میری اپنی بیوی سے فون پر تلخی ہوئی اور اس کے بعد جب میں کام پر جا رہا تھا تو میں غصے میں تھا، اور خیالات میں ڈوبا ہوا تھا ،اس وقت کسی نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں نے اپنی بیوی کو تین بار طلاق دے دی ہے؟ تو میرے منہ سے کچھ الفاظ نکلے ، ان میں مجھے صحیح یاد نہیں کہ آیا میں نے "ہاں دے دی ہے " کا لفظ کہا یا " نہیں دے دی ہے" کہا۔  برائے مہربانی یہ فرمایئے کہ طلاق واقع ہو گئی ہے یا نہیں؟

 نوٹ: میرا ابھی صرف نکاح ہوا ہے اور بیوی سے کوئی ازداوجی تعلق نہیں ہے، وہ اپنی ماں کے پاس ہے اور وہ لوگ رخصتی کی بات کر رہے ہیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگرواقعی شک کی کیفیت ہے تو  طلاق واقع نہیں ہوئی ۔یادرہے کہ  طلاق کا معاملہ بہت حساس ہے ،لہذا زبان کوقابومیں رکھنے کا اہتمام کرنا چاہیے۔

حوالہ جات

الدر المختار  مع رد المحتار (4/626) دار الكتب العلمية

لايقع (الطلاق) للشك.

الهداية في شرح بداية المبتدي (1/ 229)

فإن أريد به الشرط لم تطلق في الحال وإن أريد به الوقت تطلق فلا تطلق بالشك.

البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (3/ 364)

إذ لا يقع(الطلاق) بالشك.

امداداللہ بن مفتی شہیداللہ

دارالافتاء جامعة الرشیدکراچی

25/جمادی الاولی1447

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

امداد الله بن مفتی شہيد الله

مفتیان

شہبازعلی صاحب / فیصل احمد صاحب