03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بھائیوں کامشترکہ ٹریکٹرمیں سے ایک بھائی کااپنے حصہ کامطالبہ کرنا
89426شرکت کے مسائلشرکت سے متعلق متفرق مسائل

سوال

بھائیوں کامشترکہ ٹریکٹرمیں سے ایک بھائی کااپنے حصہ کامطالبہ کرنا

  ہم سب بھائیوں کی طرف سے ایک ٹریکٹر مشترکہ طور پر خریدا گیا، تقریباً 15 سال سےبھائی کے استعمال میں ہے۔ میں نے خریداری میں اپنی ذاتی رقم کا چوتھا حصہ دیا تھا، مگر مجھےاب ضرورت ہےلیکن استعمال کی اجازت نہیں دی جارہی۔ کیا میں ٹریکٹر کی قیمت میں اپنے جائز حصہ کا مطالبہ کر سکتا ہوں۔میرے پاس کوئی تحریری ثبوت توموجود نہیں، البتہ حلف دے سکتا ہوں۔  

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورتِ مسئولہ اگر واقعہ کے مطابق ہے تو شرعاً ہر شریک اپنے حصے کا مالک ہے، اورا سے اپنے ملک میں حق ِتصرف حاصل  ہے۔ لہٰذا کسی ایک شریک کا ٹریکٹر پر مستقل قبضہ رکھ کر دوسرے شریک کو اُس کے جائز حقِ استعمال سے محروم کرنا ناجائز اور ظلم ہے۔ تمام بھائی باہمی رضا مندی اور عدل کے ساتھ ٹریکٹر کے استعمال کا ایسا نظام بنائیں جس میں کسی شریک کی حق تلفی نہ ہو۔ اگر آپ نے خریداری میں اپنا چوتھا حصہ ادا کیاہےتو آپ  ٹریکٹر میں شریک ہیں،بطور شریک آپ کو استعمال کا حق حاصل  ہےاور آپ کامطالبہ درست ہے۔ ناحق کسی دوسرے مسلمان کاحق روکنے پراحادیث میں سخت وعیدیں آئی ہیں۔

حوالہ جات

مسند أبي يعلى (3/ 140 ت حسين أسد):

حدثنا عبد الأعلى، حدثنا حماد، عن علي بن زيد، عن أبي حرة الرقاشي، عن عمه، أن النبي صلى الله عليه وسلم قال:لا يحل مال امرئ مسلم إلا بطيب نفس منه.

سنن ابن ماجه (2/ 809 ت عبد الباقي):

عن أبي هريرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال لصاحب الحق: خذ حقك في عفاف واف، أو غير واف.

الهداية في شرح بداية المبتدي (3/ 5):

فشركة الأملاك: العين يرثها رجلان أو يشتريانها فلا يجوز لأحدهما أن يتصرف في نصيب الآخر إلا بإذنه، وكل منهما في نصيب صاحبه كالأجنبي.

المبسوط للسرخسي (11/ 167):

قال: (وإذا جاء كل واحد منهما بألف درهم فاشتركا بها وخلطاها، كان ما هلك منها هالكا منهما، وما بقي فهو بينهما)لأن المخلوط مشترك بينهما، وما يهلك من المال ‌المشترك يهلك على الشركة.

المحيط البرهاني (6/ 338):

وأحد الشريكين إذا تصرف في المحل المشترك تصرفا يتضرر به صاحبه وإنه يقبل الرد لا يجوز تصرفه إلا برضا صاحبه.

 عزیزالرحمن

  دار الافتاءجامعۃ الرشید کراچی

23/جمادی الآخرۃ 1447ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عزیز الرحمن بن اول داد شاہ

مفتیان

شہبازعلی صاحب / فیصل احمد صاحب