03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کسی فنڈ کےامیر کا کیااختیارہے؟
89567اقرار اور صلح کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اور مفتیانِ عظام اس مسئلۂ شرعیہ کے بارے میں کہ ہمارے محلے میں تقریباً 70 سے 77 افراد پر مشتمل ایک فنڈ قائم ہے، جو مارکیٹ وغیرہ سے حاصل ہوتا ہے، اور ہر فرد سے تقریباً 1000 روپے جمع کیے جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں ماہانہ تقریباً 70,000 روپے (کمی بیشی کے ساتھ) جمع ہو جاتے ہیں۔

       ان تمام افراد کا ایک مشترکہ حجرہ ہے، جس میں بنیادی ضروریات، عمومی کام کا ج کیے جاتےہیں۔  اور سردیوں میں چوکیدار کی اجرت وغیرہ کے اخراجات اسی فنڈ سے ادا کیے جاتے ہیں۔کیا اس فنڈ سے حجرے کے ایسے ضروری کام سب افراد کی باہمی مشاورت سے کرنا لازم ہے؟ یا چونکہ اس فنڈ کے لیے ایک امیر (منتظم) منتخب کیا گیا ہے، تو کیا اس امیر کا کیا ہوا فیصلہ معتبر ہوگا؟ یا پھر امیر کے علاوہ دو تین افراد اگر از خود اٹھ کر حجرے کے بنیادی اور ضروری کام کروا دیں، تو کیا وہ بھی شرعاً درست اور معتبر ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

یہ اس بات پر موقوف ہے کہ آپس میں کیا معاہدہ طے پایا ہے۔ باہمی مشورے سے جن کاموں کی انجام دہی کا اختیار امیر کو دیا گیا ہو، وہ امیر ان کاموں کو مزید مشورے کے بغیر بھی انجام دے سکتا ہے۔ البتہ جن امور کے لیے اسے اجازت نہ دی گئی ہو، ان کے بارے میں امیر کے لیے سب کی رائے اور مشورہ لینا ضروری ہوگا۔ اسی طرح کوئی بھی فرد اپنی طرف سے، دوسروں کی اجازت کے بغیر، کسی مشترکہ معاملے میں اقدام کرنے کا مجاز نہیں ہوگا

حوالہ جات

قال الله تعالى: {يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ إِلَّا أَنْ تَكُونَ تِجَارَةً عَنْ تَرَاضٍ مِنْكُمْ [النساء: 29]

شعب الإيمان (6/ 189)

أن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " المسلمون على شروطهم "

 سنن أبي داود ت الأرنؤوط (5/ 446)

قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: "الصلح جائز بين المسلمين -زاد أحمد- إلا صلحا أحل حراما أو حرم حلالا". وزاد سليمان بن داود: وقال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: "المسلمون على شروطهم"

محمد امداداللہ بن مفتی شہیداللہ

تخصص فی الافتاء ، جامعۃ الرشید کراچی

6/رجب/1447

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

امداد الله بن مفتی شہيد الله

مفتیان

شہبازعلی صاحب / فیصل احمد صاحب