03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ایم سی بی بینک کا پرافٹ سود کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں؟
89589سود اور جوے کے مسائلمختلف بینکوں اور جدید مالیاتی اداروں کے سود سے متعلق مسائل کا بیان

سوال

ہماری کمپنی پروویڈنٹ فنڈ پر سالانہ منافع دیتی ہے  سود کی مد میں۔   اب نئی پالیسی میں اسلامک پرافٹ شامل کیا گیا ہے ۔ کیا یہ پرافٹ سود کے زمرے میں آتا ہے ؟ رہنمائی فرمائیں۔

تنقیح از سائل:  کمپنی یہ رقم MCB Bank  میں انویسٹ کرتی ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اسلامک پرافٹ کے آپشن کا مطلب بظاہر یہ ہے کہ  کمپنی پروویڈنٹ فنڈ کی رقم MCB Bank کے علاوہ MCB Islamic Bank میں بھی  انویسٹ کررہی  ہے۔ کیونکہ MCB Bankایک  خالص کنوینشنل بینک ہے، جس میں اسلامک پرافٹ کا آپشن  موجود نہیں۔جبکہ MCB Islamic Bank اسلامی بینکاری کے اصولوں کے مطابق چل رہا ہے،  جس سے حاصل ہونے والا نفع حلال ہے ۔ اگر اسلامک   پرافٹ سے MCB Islamic Bank  سے حاصل ہونے والے منافع مراد ہوں تو اس  آپشن کے مطابق نفع لینا درست ہوگا۔

حوالہ جات

القرآن الكريم (سورة البقرة: 277 - 279):

" يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَذَرُوا مَا بَقِيَ مِنَ الرِّبَا إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ (278) فَإِنْ لَمْ تَفْعَلُوا فَأْذَنُوا بِحَرْبٍ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ وَإِنْ تُبْتُمْ فَلَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَالِكُمْ لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَ(279)"

بحوث فی قضایا فقیۃ معاصرۃ للمفتی محمد تقی العثمانی(1/356):

أما البنوك الإسلامية فلا يستقيم فيها هذا الوضع، أما حساباتها الجارية فإنها تدرج في المطلوبات كما تدرج في البنوك التقليدية، وذلك لما أسلفنا من أن الحسابات الجارية ديون على البنك يستحقها أصحابها ، أما حسابات الاستثمار فليست ديوناً على البنك، وإنما هي أموال شركة أو مضاربة اختلطت مع أموال البنك الأخرى، وليست هذه الأموال مضمونة على البنك، فلا يستقيم إدراجها في قائمة المطلوبات بالمعنى الدقيق.

بحوث فی قضایا فقیۃ معاصرۃ للمفتی محمد تقی العثمانی (1/348):

أما الأموال المودعة في المصارف الإسلامية، فإن ما أودع في حساباتها الجارية، فإنه ينطبق عليه ما ذكرنا في الحسابات الجارية للبنوك التقليدية سواء بسواء، فهي قروض قدمها أصحابها إلى البنك، وهي مضمونة عليه، وتجري عليها جميع أحكام القرض: ولكن  يختلف تكييف الودائع الثابتة وحسابات التوفير في البنوك الإسلامية عن تكييفها في البنوك التقليدية، فإن هذه الودائع قروض أيضاً في البنوك التقليدية قدمت إليها على أساس الفائدة الربوية، ولكن البنوك الإسلامية لا تعمل على أساس الفائدة الربوية، بل إنما تقبل هذه الودائع على أن يشاركها أصحابها في ربحها إن كان هناك ربح، فليست هذه الودائع في البنوك الإسلامية قروضاً ، وإنما هي رأس مال في المضاربة، وإنها تستحق حصة مشاعة من ربح البنك، وتتحمل حصة مشاعة من الخسران إن كان هناك خسران وليست مضمونة على البنك، فلا يضمن البنك أصلها ولا ربحها، إلا إذا حصل هناك تعد من قبل البنك، فإنه يضمن بقدر التعدي .

(https://www.mcbislamicbank.com/assets/documents/MIB-General-Fatwa.pdf ) :

    تصدیق کی جاتی ہے کہ ایم سی بی اسلامک بینک (MIB) اپنے کھاتے داروں (Account Holders) کے مختلف  مدات Heads of Accounts)) کے بچت کھاتہ جات (Saving Account) اور جاری کھاتہ جات  (Current Account)  میں  جمع شدہ رقوم کو شرعی احکام کے مطابق استثمار  (Investment)  کرتا ہے۔   مثلاً مرابحہ (Cost Plus Profit Sale)،  اجارہ (Islamic Leasing) ، استصناع  (Order to Manufacture)  اور مشارکہ متناقصہ (Diminishing Musharakah)   وغیرہ اور حاصل شدہ منافع میں سے  اپنے کھاتے  داروں کو پہلے سے طے شدہ تناسب /فیصد کے مطابق نفع   تقسیم  کرتا ہے۔ نقصان کی صورت میں مکمل مالی نقصان "رب المال" (Capital Provider) برداشت کرے گا اور " مضارب " (Capital Manager) اپنی خدمات اور وقت کا نقصان برداشت کرے گا۔ ہمارے ہر بچت کھاتے دار اور بینک کی حیثیت بالترتیب رب المال اور مضارب کی ہوتی ہے۔ ماسوا جاری کھاتہ جات)  Account (Current کے، جن میں کھاتے دار اور بینک کی حیثیت بالترتیب"  قرض خواہ " (Creditor) اور"  قرض دار " (Debtor) کی ہوتی ہے۔ اس وقت بینک میں سرمایہ کاری (Investment) کے جو بھی طریقے ((Products رائج ہیں، وہ شرعی احکام کے مطابق ہیں اور ان کے تمام مراحل ہماری نگرانی میں انجام پاتے ہیں۔ اسی طرح بینک اپنے کلائنٹس کے ساتھ جو مالی معاملات  (Transactions) کرتا ہے، وہ تمام عقود (Contracts)  اور وعدے (Unilateral Promises)  ہماری نگرانی میں    جملہ مراحل سے گزرتے ہیں اور ہم ان کی توثیق کرتے ہیں۔ لہٰذا  ایم سی بی اسلامک بینک (MIB) کے ساتھ کسی بھی قسم کا مالی معاملہ کرنے میں شرعی اعتبار سے کوئی قباحت نہیں۔ Shari'ah Board, MCB Islamic Bank Ltd.

محمد ابرار الحق

دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی

10/رجب/1447ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد ابرار الحق بن برھان الدین

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب