| 80405 | خرید و فروخت کے احکام | خرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل |
سوال
میراث کے پلاٹ کے ملنے والے کرایہ میں والدہ کےمہر کے پلاٹ کا کرایہ بھی شامل ہے، تو کیا سودا پکا ہونے سے پہلےپلاٹ کی قیمت کے بقدر رقم لے لینے کے بعد بھی ملنے والا کرایہ ان ہی کی ملکیت ہو گا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
خرید و فروخت مکمل ہونے سے پہلے خریدار کی طرف سے دی جانے والی رقم اس پلاٹ کی قیمت نہیں اگر چہ وہ اس کی مالیت کے بقدر ہو، لہذا خرید و فروخت ہو جانے سے پہلے ملنے والا کرایہ آپ کی والدہ کی ملکیت ہی ہے۔
حوالہ جات
ولی الحسنین
دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی
23 ذو القعدہ 1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | ولی الحسنین بن سمیع الحسنین | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب |


