03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کسی سنی کو شیعہ سمجھ کر سلام نہ کرنے کا حکم
79345جائز و ناجائزامور کا بیانسلام اورچھینک کا جواب دینے کے آداب

سوال

اسلام و علیکم میں نے کسی سے سنا تھا شاید کہ شیعہ کافر ہوتے ہیں جب سے میں یہی سمجھتی تھی اور یہ نہیں سنا رتھا کہ ان کو سلام نہیں کرنا چاہیے جب سے میں نہیں کرتی تھی مجھے نہیں پتا کہ یہ صحیح تھا یا نہیں۔۔ مجھے یہ وسوسہ آ رہے اس سے میرے ایمان اور نکاح پر تو کوءی فرق تو نہیں پرا۔۔ اور ایک دفعہ میرے یونیورسٹی کی بس میں ایک لڑکی آ کر بیٹھ ی تو میرے دل میں وسوسہ آ رہے تھے کہ شیعہ تو نہیں یہ اسے سلام کروں یا نہیں۔۔ میں نے سوچا اترتے وقت کروں گی لیکن مجھے یاد ہی نہیں رہا اور وہ اتر گءی۔۔۔۔۔وہ سنی ہی تھی۔ مجھے وسوسہ آ رہے کہ اس سے میرے ایمان اور نکاح پر تو فرق نہیں پرا

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر کوئی شیعہ کفریہ عقائد نہ رکھتا ہو اور صحابہ کرام پر کھلم کھلا تبرا بھی نہ کرتا ہو تو ایسے شیعہ کو سلام کرنے میں کوئی حرج نہیں،نیز غلط فہمی سے کسی کو سلام نہ کرنے سے ایمان یا نکاح پر کوئی فرق نہیں پڑا۔

حوالہ جات

۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۶رجب۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب