021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
رمضان میں تراویح کے بعداجتماعی دعاکاحکم
59077نماز کا بیانتراویح کابیان

سوال

وترکی نمازباجماعت جورمضان میں اداکی جاتی ہے،اس کے بعد ہاتھ اٹھاکراجتماعی دعاکرنے کاکیاحکم ہے؟کچھ لوگ اسے ناجائزکہتےہیں،جبکہ کچھ لوگ جائزکہتےہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

رمضان میں وترکے بعددعاکوصرف جائزاورامراختیاری سمجھ کراجتماعی طورپرکرلیاجائے تواس میں کوئی حرج نہیں،لیکن اس کولازم اورسنت سمجھ کرکرنادرست نہیں۔ رمضان میں وترکے بعداجتماعی دعاکومستقل عادت نہ بنایاجائے ،کیونکہ عام لوگ اس کولازم اورسنت سمجھنے لگتے ہیں،جس سے یہ عمل بدعت بن جاتاہے۔
حوالہ جات
مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح (ج 4 / ص 33): "قال الطيبي :وفيه أن من أصر على أمر مندوب ،وجعله عزما ولم يعمل بالرخصة فقد أصاب منه الشيطان من الإضلال فكيف من أصر على بدعة أو منكر؟."
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب