021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ایک عبارت(کھانے کے بعدپانی پینے سے بہتر ہے کہ انسان زہرپی لے) کی حدیث ہونے کی تحقیق
59078حدیث سے متعلق مسائل کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

سوال یہ ہے کہ میں نے کسی جگہ یہ پڑھاتھاکہ کھانے کے بعدپانی پینے سے بہتر ہے کہ انسان زہرپی لے ۔پوچھنایہ ہےکہ یہ حدیث ہے یاکسی حکیم کاقول ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

حدیث کی کتب میں اس طرح کی کوئی روایت نہیں مل سکی ،البتہ اس کے برعکس بعض روایات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کاکھانے کے بعدپانی پینے کاذکرموجودہے ،جس سے معلوم ہوتاہے کہ یہ حدیث نہیں۔ صحیح مسلم میں ہے کہ سہل بن سعدرضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سیدناابواسیدساعدی رضی اللہ عنہ نے اپنی شادی میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کی ،ابواسیدکی بیوی ہی اس دن کام کررہی تھی اوردلہن بھی وہی تھی،سہل کہنے لگے کہ تم جانتے ہوکہ اس نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کواس رات کیاپلایاتھا،اس نے ایک بڑے پیالہ میں کچھ کھجوریں بھگودی تھیں ،جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھانے سے فارغ ہوئے تواس نے وہی بھگوئی ہوئی کھجوریں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کوپلادیں۔
حوالہ جات
صحيح مسلم (ج 3 / ص 1590): عن سهل بن سعد قال :دعا أبو أسيد الساعدي رسول الله صلى الله عليه و سلم في عرسه، فكانت امرأته يومئذ خادمهم وهي العروس قال سهل: تدرون ما سقت رسول الله صلى الله عليه و سلم ؟ أنقعت له تمرات من الليل في تور فلما أكل سقته إياه."
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب