021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کیا عمامہ لباس کی سنت ہے؟ اور اس سے نماز کا اجر بڑھتا ہے؟
62751 نماز کا بیاننماز کےمتفرق مسائل

سوال

کیا عمامہ لباس کی سنت ہے؟ اور کیا عمامہ پہن کر نماز پڑھنے سے ثواب بڑھ جاتا ہے؟ اگر بڑھتا ہے تو کتنا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جی ہاں! عمامہ لباس کی سنت ہے، اور سننِ زائدہ میں سے ہے،جس کا درجہ مستحب کا ہے، لہذا اتباعِ سنت کی نیت سے عمامہ باندھنا باعثِ اجر و ثواب ہے، نیز عمامہ پہن کر نماز پڑھنے میں اللہ تعالیٰ کے حضور حسن وجمال کے اہتمام کے ساتھ حاضری کا اجر بھی ملے گا، لیکن اس کی بنیاد پر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ عمامہ کے ساتھ پڑھی جانے والی نماز کا ثواب (یعنی بحیثیتِ نماز جو ثواب ہے) بغیر عمامہ کے پڑھی جانے والی نماز سے زیادہ ہے؛ کیونکہ اس سلسلے میں جتنی روایات وارد ہوئی ہیں، محققین علمائے کرام نے انہیں موضوع (گھڑی ہوئی) قرار دیا ہے۔
حوالہ جات
زاد المعاد في هدي خير العباد (1/ 135): فصل في ملابسه صلى الله عليه وسلم: كانت له عمامة تسمى السحاب، كساها علياً، وكان يلبسها ويلبس تحتها القلنسوة. وكان يلبس القلنسوة بغير عمامة، ويلبس العمامة بغير قلنسوة. وكان إذا اعتم، أرخى عمامته بين كتفيه، كما رواه مسلم في "صحيحه" عن عمرو بن حريث قال: "رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم على المنبر وعليه عمامة سوداء قد أرخى طرفيها بين كتفيه". المقاصد الحسنة للسخاوي (ص: 466): ومما لا يثبت ما أورده الديلمي في مسنده عن ابن عمر رفعه ( صلاة بعمامة تعدل بخمس وعشرين صلاة وجمعة بعمامة تعدل سبعين جمعة )………… .. الخ الأسرار المرفوعة في الأخبار الموضوعة لملا علی القاری(ص: 232): وكذا "صلاة بعمامة تعدل خمسا وعشرين صلاة وجمعة بعماة تعدل سبعين جمعة والصلاة في العمامة بعشرة آلاف حسنة "، قال المنوفي: "فذلك كله باطل." تذكرة الموضوعات - الفتني (ص: 155): في المقاصد:"صلاة بعمامة تعدل بخمسين وعشرين وجمعة بعمامة تعدل سبعين جمعة " موضوع. الفتاوى الهندية (1/ 59): والمستحب أن يصلي الرجل في ثلاثة أثواب: قميص، وإزار، وعمامة.
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبداللہ ولی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب